پاکستان شوبز انڈسٹری کے وہ 4 اداکار جو آپس میں میاں بیوی ہیں لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں۔۔۔

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کی وہ اداکار جوڑیاں جن کو آپ نے دیکھا تو ہے مگر کئی لوگ ان کے حوالے سے بہت ہی کم جانتے ہیں۔

1- حرا ترین اور علی سفینا

یہ دونوں اداکار جوڑی شوبز سے کئ سالوں سے وابستہ ہیں۔ علی اور حرا کی شادی 2013 میں ہوئی۔ حرا ترین ایک ماڈل بھی رہ چکی ہیں جبکہ علی سقینا نے اپنے کیریئر کی شروعات بطور ریڈیو وی جے سے کی تھی۔

2- احمد حسن اور نوشین احمد

احمد حسن اور نوشین احمد میڈیا انڈسٹری کا ایک حصہ ہیں۔ ان دونوں کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ نوشین نے کئی ڈراموں میں معاون کردار ادا کیا ہے ، جبکہ احمد عام طور پر مزاحیہ ڈرامے کرتے ہیں۔

3- اظفر علی اور نوین وقار

اظفر علی اور نوین وقار پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی وہ جوڑی تھی جنہیں بہت کم لوگ ہی جانتے تھے۔ اداکار اظفر علی کئی مشہور پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ نوین وقار پاکستانی ڈراموں میں زیادہ تر منفی کردار سے جانیں جاتی ہیں ساتھ ہی سابقہ وی جے بھی رہ چکی ہیں۔ اظفر علی اور نوین وقار کی شادی 2012 میں ہوئی تھی مگر تین سال بعد ہی 2015 میں دونوں اداکار جوڑی کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

4- گوہر ممتاز اور انعم احمد

گوہر ممتاز پہلے بطور لیڈ گٹارسٹ جل بینڈ کا حصہ تھے۔ گوہر نے اداکارہ انعم احمد سے 36 سال کی عمر میں شادی کی اور اس وقت انعم احمد 23 سال کی تھیں۔ دونوں اداکار جوڑی کی شادی 2014 میں ہوئی۔ انعم احمد نے ڈرامہ سیریل کتھپٹلی، یہ عشق، مول اور یہ رہا دل میں اداکاری کی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.