مجھے پہلی مرتبہ مرگی کا دورہ ڈرامہ کے سیٹ پر پڑا۔۔۔ میرے دو بیٹے یہاں ہیں، دو بیٹے بیرونِ ملک ہیں، میں ایک ماں ہوں اور مجھے بہت سے۔۔۔ وہ وقت جب اداکارہ نادیہ جمیل اپنی زندگی کی تلخ یادوں کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں

image

نادیہ جمیل کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں، یہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی وہ گریس فل اداکارہ ہیں جو ہر کردار میں بے حد خوبصورت لگتی ہیں اور ہر کردار پوری ایمانداری سے نبھاتی ہیں۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے تلخ تجربوں کا ذکر کیا۔

اداکارہ نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ 'مجھے مرگی کے دورے پڑتے ہیں جبکہ اب یہ مرض بہت حد تک بہتر ہو چکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ مجھے ٹیلی فلم بے حد کے سیٹ پر مرگی کا دورہ پڑا۔ میری ٹیم بہت اچھی تھی اور میرا بہت خیال رکھتی تھی۔ اداکار فواد خان میرے ساتھ اس ٹیلی فلم میں تھی، وہ بھی بہت خیال رکھتے تھے'۔

اداکارہ نے کہا کہ 'مجھے درختوں سے بہت محبت ہے، جب میرے ساتھ درخت ہوں تو مجھے کسی اور کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی'۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'میں نے ہمیشہ درختوں کو دیکھ کر ہمت حاصل کی، جیسے وہ سردی کے موسم میں بہادری سے کھڑے رہتے ہیں، جبکہ ان کا پھل، ان کے پتے سب جھڑ چکے ہوتے ہیں لیکن ان کا ایمان ہوتا ہے کہ بہار کا موسم ضرور آئے گا'۔

نادیہ جمیل نے کہا 'میرے دو بیٹے یہاں ہیں اور دو بیٹے بیرونِ ملک ہیں، میں ایک ماں ہوں اور مجھے بہت سے بچوں کا خیال رکھنا ہے۔ یہ کہتے ہوئے اداکارہ آبدیدہ بھی ہوگئیں'۔

اس کے علاوہ نادیہ جمیل نے اپنے بچپن کی بھی بہت سی باتیں کیں۔ ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.