مشہور مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے چند سالوں میں خود کو اتنا کیسے بدل لیا؟ جانیں

image

ندا یاسر کو مارننگ شو کی بہترین خاتون میزبان کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ان کا مارننگ شو کئی سالوں سے نمایاں ریکارڈز اور اچھی ریٹنگز کے منازل طے کرتا آرہا ہے۔ ندا یاسر کو اس بات پر واقعی بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔ جبکہ دیگر مارننگ شوز کی میزبان اپنے پروگرام کی میزبانی کرتے ہوئے تھک چکی ہیں، لیکن ندا یاسر بھرپور طریقے سے اپنا مارننگ شو جاری رکھی ہوئی ہیں۔

ندا یاسر 11 سال سے زائد عرصے سے مارننگ شو کی میزبانی کررہی ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ وہ فوٹو اور ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شئیر کر کے اپنے تجربات کے بارے میں بھی اپنے ناظرین اور مداحوں سے گفتگو کرتی رہتی ہیں۔

دیگر مشہور شوبز شخصیات کی طرح جو کئی دہائیوں سے شوبز سے وابستہ ہیں، ندا یاسر میں بھی ایک بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ اگر ہم ندا کی پرانی تصاویر دیکھیں جب وہ ایک نوجوان وی جے تھیں اور اب ان میں کتنا بدلاؤ آگیا ہے یہ دیکھ کر آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔

میزبان ندا یاسر کے انداز سے لے کر تصویر کھنچوانے تک سب کچھ بدل گیا ہے۔ اپنے کیریئر کے آغاز میں لی گئی ان تصویر میں، ندا یاسر کے بالوں، میک اپ اور حتی کہ ان کے لباس کا معیار بھی کافی بدل چکا ہے جو ہم آج کل ندا کو شو کے دوران دیکھ رہے ہیں۔

ندا یاسر نے متعدد بار اپنے شو میں پلاسٹک سرجری اور گوری رنگت والے انجیکشن استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ لیکن یہ افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں کہ ندا نے خود بھی گورے ہونے کے انجیکشن کا استعمال کیا۔ جب ایک انٹرویو میں اس حوالے سے ان سے پوچھا گیا کہ آیا ندا نے سفیدی کے انجیکشنز استعمال کئے ہیں یا نہیں تو ان کا کہنا تھا انہوں نے کبھی اپنے شو میں وائٹننگ انجیکشن یا پلاسٹک سرجری کو پرموٹ نہیں کیا لیکن وہ لوگوں کو محض ایک مشورہ دے رہی تھیں جو یہ طریقہ کار انجام دینا چاہتے ہیں۔

ندا یاسر کا کہنا ہے کہ انھوں نے کبھی خود کو تبدیل کرنے کے لئے کسی بھی قسم کی جراحی ( پلاسٹک سرجری) کا سہارا نہیں لیا، لیکن ان کی نئی تصاویر دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے انہوں نے پلاسٹک سرجن سے کچھ مدد لی ہے جنہیں وہ اپنے مارننگ شو میں مدعو کرتی ہیں۔

اداکارا و ہوسٹ ندا یاسر نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ پہلے کی نسبت خود کی زیادہ دیکھ بھال کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے آپ کو وقت دیا جس کی وجہ سے مجھ میں نیا اسٹائل ابھر کر سامنے آیا۔

ندا یاسر کے بالوں کے اسٹائل تبدیل کرنے کے انداز میں بھی بہت فرق آیا ہے۔ ان کے بال باریک اور لہراتے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے بالوں کا بہت خیال رکھا جس کے باعث ان کے بال صحت مند اور پرکشش ہوئے ۔اس کے علاوہ، ان کے میک اپ کرنے کے انداز میں تبدیلی آئی ہے۔

آپ کو ندا یاسر کی نئی اور پرانی تصاویر دیکھ کر واضح فرق محسوس ہوا ہوگا کہ اب انہوں نے خود کو کتنا تبدیل کرلیا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.