ڈرامہ دی پرامس میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے ترکی کے اداکار پاکستان میں کافی مقبول ہو رہے ہیں۔
آج ہم آپ کو ان ہی کے بارے میں بتانے جارہے ہیں کچھ دلچسپ باتیں۔
1 اداکارہ اوزگی یاگز Ozge Yagiz
اداکارہ و ماڈل Ozge Yagiz دس اپریل 1997 کو ترکی کے شہر استنبول میں پیدا ہوئیں۔ یہ اداکارہ 2017 سے ترکی کے ڈراموں میں دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ کو گھومنے کا بےحد شوق ہے جبکہ انہیں موسیقی سے بھی خاصہ لگاؤ ہے۔ اداکارہ کا قد 5 فٹ 6 انچ ہے جبکہ وزن 48 کلوگرام ہے۔ اداکارہ کی ایک بہن ہیں۔ Ozge Yagiz کو جانوروں سے بےحد محبت ہے۔ اداکارہ کو فوٹوگرافی کا بھی بہت شوق ہے۔
2 اداکار Gökberk demirci
ڈرامہ کے اداکار Gökberk demirci کو بھی بہت پسند کیا جارہا ہے، ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ یہ صرف اداکار نہیں بلکہ ایک اچھے ماڈل بھی ہیں۔ آپ 20 اکتوبر 1989 کو ترکی میں پیدا ہوئے۔ ان کا قد 6 فٹ ہے جبکہ وزن 77 کلو گرام ہیں۔ ان کو مختلف کھیلوں سے بہت لگاؤ ہے جبکہ انہیں بھی جانور بےحد پسند ہیں۔