کبیر سنگھ فلم سے مشہور ہونے والی اداکارہ کیارہ اڈوانی کون ہیں اور ان کا اصل نام کیا ہے؟ مزید جانیں ان کے بارے میں 7 دلچسپ حقائق جو اب تک آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے۔۔۔

image

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور اداکار کیارہ اڈوانی نے بہت ہی کم وقت میں اپنا نام بنایا۔ کیارہ اڈوانی کا نام سن کر ہی آپ کو ان کی سپر ہٹ فلم کبیر سنگھ کا خیال آتا ہوگا جس نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس قائم کیا تھا۔

اداکارہ کیارہ اڈوانی 31 جولائی 1992 کو بھارت کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئیں۔

آئیں جانتے ہیں ان کے بارے میں مزید 7 دلچسپ حقائق جو بہت کم ہی لوگ جانتے ہیں۔

1- مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والی کیارہ اڈوانی کا فلموں میں آنے کا دور دور تک کوئی ارادہ نہیں تھا اور نہ ہی ان کا فلمی صنعت سے کوئی تعلق تھا۔ ان کے والد کیارہ کے فلموں میں کام کرنے کے سخت مخالف تھے.

2- کیارا اڈوانی کا اصل نام عالیہ اڈوانی ہے لیکن فلموں میں آنے سے قبل ہی انہوں نے اپن نام کیارا رکھ لیا تھا اس کے پیچھے اہم وجہ یہ تھی کہ کیارا اڈوانی کی کسی شوٹنگ کے دوران مشہور فلم اسٹار سلمان خان سے ملاقات ہوئی ۔ انہوں نے کیارا کو مشورہ دیا کہ عالیہ نام پہلے ہی بالی ووڈ میں مشہور ہے، نمہیں اپنا نام بنانے کے لئے دوسرا نام رکھ لینا چاہئے جس کے بعد سے انہوں نے اپنا نام کیارا رکھ لیا۔

3- کیارا پڑھائی لکھائی میں بہت اچھی تھیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان میں ایک اداکارہ بننے کا بھی جنون سوار تھا. بارہویں جماعت میں انہوں نے 92 فیصد نمبر حاصل کئے تھے اور اس کے بعد انہوں نے ماس کمیونیکیشن میں ممبئی سے پڑھائی مکمل کی۔ پڑھائی مکمل کرنے کے بعد انہوں اداکاری سیکھنے کے لئے انوپم کھیر اسکول میں داخلہ لیا۔

4- جیسا کہ اوپر بھی ذکر کیا کہ ان کے والد اپنی بیٹی کے فلموں میں کام کرنے کے مخالف تھے لیکن انہوں نے مشہور فلم 3 ایڈیٹس دیکھی جس کے بعد ان کا ذہن بدل گیا اور اپنی بیٹی کو فلموں میں کام کرنے کی اجازت دے دی۔

5- اداکارہ کیارہ اڈوانی کی پہلی فلم کا نام فگلی تھا جو کہ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی اگلی فلم بہت سوچ سمجھ کر کریں گی اور پھر فلموں سے 2 سال کا انہوں نے بریک لیا۔

6- 2016 میں وہ دوبارہ فلمی اسکرین پر واپس آئیں اور تب انہوں نے مشہور فلم ایم ایس دھونی دی ان ٹولڈ اسٹوری میں بہترین اداکاری کی اور اس فلم کے بعد سے وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

7- اپنی عمدہ اداکاری کے سبب وہ بڑے مشہور ڈائریکٹرز کی توجہ اپنی جانب مبزول کروانے میں کامیاب رہیں اور ان کی اب تک کی سب سے مشہور اور بھارتی فلم انڈسٹری کی بلاک بسٹر فلم کبیر سنگھ نے قریب 380 کروڑ کا بزنس قائم کیا یہاں تک کہ یہ فلم سال 2019 کی سب سے کامیاب فلم بھی رہی تھی۔

کبیر سنگھ فلم کرنے کے بعد اداکارہ کیارہ اڈوانی کے فلمی کیریئر میں نمایاں بدلاؤ آیا جس کے بعد انہیں بڑی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوتی رہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.