اداکارہ سلمیٰ حسن پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا جانا پہچانا نام ہیں۔ شوبز انڈسٹری میں یہ صرف اداکارہ کی حیثیت سے نہیں بلکہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران سلمیٰ حسن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی سے بے حد محبت کرتی ہیں، ان کی بیٹی بھی ان کے کافی قریب ہیں۔ سلمیٰ نے بتایا کے اکثر و بیشتر ان کی بیٹی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بھی آجاتی ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ازفر سے طلاق کے بعد میں نے اپنی بیٹی کا مزید خیال رکھنا شروع کردیا۔ میں اس کے معاملے میں بہت حساس ہوں۔
سلمیٰ حسن نے اعتراف کیا کہ دو سال قبل میری بیٹی کی میجر بیک سرجری ہوئی ہے، اس کی کمر کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ سلمیٰ کا کہنا تھا کہ وہ وقت ہم نے ایسا گزارا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں کیونکہ مجھے کامل یقین تھا کہ اللہ پاک میرے ساتھ اتنی بڑی ناانصافی نہیں کرسکتا تھا۔
سلمیٰ حسن کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو دیکھیں۔