پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایسے متعدد فنکار پائے جاتے ہیں جن کے بچے بھی اب شوبز کا حصہ بننے جارہے ہیں جبکہ کچھ وہ ہیں جو بن چکے ہیں اور کافی اچھے ڈراموں میں بھی نظر آرہے ہیں۔
شہود علوی
شہود علوی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا جانا مانا نام ہیں، یہ شوبز کے منجھے ہوئے اداکار ہیں جبکہ اب ان کی بیٹی بھی ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ بن چکی ہیں۔ اریبہ زبیر نے پاکستان کے ہٹ ڈرامہ سیریل انا میں اداکاری کی جبکہ مداحوں کی جانب سے انہیں بے حد سراہا گیا۔
عصمت طاہرہ
پاکستان کی معروف اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹی انڈسٹری میں نئی تو نہیں ہیں ہاں البتہ یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کی بیٹی کون ہیں۔ ان کی بیٹی پاکستان کی نامور اداکارہ اشنا شاہ ہیں۔ اشنا شاہ بہت سے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
ربینہ اشرف
ربینہ اشرف کی بیٹی سے اب تک تقریباً سب لوگ ہی واقف ہوچکے ہیں۔ رسوائی ڈرامہ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی منا طارق نے خوبصورت اداکاری سے سب کے دل موہ لیے۔ مداحوں نے ان کے کام کو بہت پسند کیا۔
نتاشہ حسین
نتاشہ حسین پاکستان کی نامور ماڈل ہیں۔ انہوں نے اداکاری بھی کی ہے تاہم اب ان کی بیٹی بھی ڈرامہ انڈسٹری میں آچکی ہیں۔ ان کی بیٹی تانیہ حسین ہیں جو ڈیبیو کر چکی ہیں۔