پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی چند مشہور اداکارائیں جن کے بارے میں ہمیں کافی باتیں معلوم ہویتی ہیں کیونکہ وہ آئے روز خبروں کی زینت بنی ہوتہ ہیں۔ مگر ہمیں شاید یہ نہیں معلوم کہ ان کی شادی کاروباری شعبے سے وابستہ کن معروف شخصیات سے ہوئی ہے۔
آئیں ہم ان 5 اداکاراؤں کے بارے میں جانتے ہیں۔
1- مہرین سید اور ہمایوں شیخ
اداکارہ مہرین سید کی شادی سال 2013 میں لگژری فیشن ہاؤس کی مالک کے بیٹے سے ہوئی تھی۔ انہوں نے نکاح کی تقریب بالکل سادہ اور اسلامی شریعت کے لحاظ سے کی۔ مہرین سید کے شوہر کا نام احمد ہمایوں شیخ ہے جو ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں۔ ان کی شادی مشہور فیشن ڈیزائنر نسرین ہمایوں کے بیٹے سے ہوئی۔
2- وینیزا اور علی افضل ملک
پاکستان کی معروف اداکارہ وینیزا کی شادی اسلام آباد میں مقیم مشہور تاجر علی افضل ملک سے جولائی 2010 میں ہوئی۔ انھوں نے کم عمری میں شادی کرنے کا ارادہ کیا تھا جب وینیزا 23 برس کی تھیں اور علی افضل 25 سال کے تھے۔ بعد ازاں علی افضل تعلیم اور ملازمت کے لئے نیو یارک چلے گئے تھے، اور وینیزا کراچی آچکی تھیں۔ لیکن بعد میں ان دونوں کی شادی ہوگئی اور اب وینیزا ایک بیٹی کی ماں بھی ہیں۔
3- ثناء فخر اور فخر امام
ادکارہ ثناء ٹیلی ویژن اور فلی اسکرین کا ایک نہایت ہی مشہور چہرہ ہیں اور وہ کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ اداکارہ ثناء کی اداکار فخر امام کے ساتھ شادی 13 دسمبر 2008 کو لاہور میں ہوئی، وہ دو بچوں کی ماں ہیں۔ ان کے شوہر بزنس مین بھی ہیں، وہ سامان کی برامدگی اور درآمدگی کا کام کرتے ہیں اور اپنا زیادہ تر وقت پاکستان سے باہر گزارتے ہیں۔
4- عتیقہ اوڈھو اور ثمر علی خان
نامور شبوبز اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک پاکستانی سیاستدان ثمر علی خان سے شادی کی، جو کہ سندھ کی صوبائی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں اور اب تک ہیں۔ ساتھ ہی ان کے شوہر ایک کاروباری شخصیت بھی ہے۔
5- مدیحہ شاہ اور جاوید اقبال
مدیحہ شاہ مشہور پاکستانی اسٹیج اداکارہ ہیں۔ وہ کئی پاکستانی فلموں اور اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کر چکی ہیں۔ اگر ہم ان کے ماضی پر ایک نظر ڈالیں تو مدیحہ شاہ کا اصل نام روبینہ بٹ تھا لیکن بعد میں وہ مدیحہ شاہ کے نام سے مشہور ہوئیں۔
مدیحہ شاہ نے 2014 میں کینیڈا میں مقیم پاکستانی کاروباری شخص جاوید اقبال سے شادی کی لیکن اس بات کا انکشاف انہوں نے 2015 میں کیا۔