پاکستانی شوبز انڈسٹری کے وہ اداکار جن کے بھائی بہن ان ہی کے جڑواں ہیں اور یہ بات کم لوگ ہی جانتے ہیں ۔۔۔۔۔

image

جڑواں بہن بھائی ہونا کسی نعمت سے کم نہیں ہے، کیونکہ اگر آپ کو اسکول نہیں جانا یا کام پر نہیں جانا تو دوسرے والے کو بھیج دیں لیکن ایسا اسی صورت ممکن ہے جب دوسرا آپ ہی کی شکل کا ہو ہے نا مزے کی بات۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی ایسے کئی اداکار اور اداکارائیں ہیں جن کے بھائی بہن ان ہی کے جڑواں ہیں لیکن ان کو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ تو چلیں آپ بھی جان لیں کہ یہ کون ہیں:

• احسن خان:



اداکار، میزبان، ماڈل احسن خان کے نام سے تو ہم سب واقف ہیں لیکن حال ہی میں انھوں نے سب کو بتایا کہ ان کا یک جڑواں بھائی بھی ہے جو بلکل ان کی ہی شکل کا ہے لیکن جسامت میں ذرا صحتمند ہے۔ احسن کے بھائی کا نام یاسر خان ہے یہ انگلینڈ میں رہتے ہیں۔ مگر ان کا زیادہ رجحان مذہب کی طرف ہے۔ دونوں بھائی 9 اکتوبر 1981 کو لندن میں پیدا ہوئے تھے- یاسر کیمرے اور میڈیا کے سامنے آنے سے کتراتے ہیں-

• کومل عزیز:



حال ہی میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی دھاک بٹھانے والی اداکارہ کومل عزیز اور ان کی بہن مرہم بھی جڑواں ہیں اور یہ بات شاید کسی کو معلوم نہیں ہے۔ کومل ایک اداکارہ جبکہ ان کی بہن ایک ڈاکٹر ہیں جوکہ لندن میں قیام پذیر ہیں۔ دونوں بہنوں میں بے حد محبت ہے، کومل کے مطابق ان کی بہن کا سب سے بڑآ سہارا ہیں۔ ان دونوں کو " آئرش ٹوئنز" کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

• ژالےسرحدی:



ژالے سرحدی اپنی منفرد اداکاری اور ماڈلنگ سے لوگوں کے دلوں میں اپنا خاص مقام بنا چکی ہیں اور ان کی جڑواں بہن ژوئلہ سرحدی بھی ٹی وی پر اپنی صلاحیتیں دکھا چکی ہیں لیکن وہ شوبز میں قدم نہ رکھ سکیں۔

• عینی جعفری:



عینی جعفری اور ان کی بہن مہرجعفری کے دونوں جڑواں بہنیں ہیں۔ یہ 9 جون 1981 میں پیدا ہوئيں عینی نے اداکاری میں نام کمایا مگر شادی کے بعد شوبز سے دور ہوگئیں۔ عینی اداکارہ، ماڈل اور مشہورمیک اپ برانڈ کی ایمبیسڈربھی ہیں۔ جبکہ ان کی بہن مہر اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پروڈیوسر بھی ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.