247 کروڑ کی مالک! بالی ووڈ کے 4 وہ مشہور اداکار جو مرنے کے بعد اربوں روپے کی دولت کے اثاثے چھوڑ گئے

image

گزشتہ دو ماہ بالی ووڈ انڈسٹری کے لیے بالکل اچھے نہیں رہے، اپریل کے آخر میں بالی ووڈ نے اپنے دو بہترین اداکار کھو دیے جن میں رشی کپور اور عرفان خان شامل ہیں جبکہ گزشتہ ماہ جون کے مہینے میں اداکار سشانت سنگھ نے خودکشی کرلی۔

کچھ سال قبل بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ سری دیوی اپنی جان کی بازی ہار گئی تھیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے یہ پسندیدہ اداکار اپنے پیچھے کتنے مالیت کے اثاثے چھوڑ کر گئے ہیں، اور وہ اثاثے کس کے نام ہیں؟

سری دیوی

تفصیلات کے مطابق سری دیوی کا شمار بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا تھا جب کہ کئی بار انہوں نے فلموں میں ہیرو کے مقابلے میں بھی زیادہ معاوضہ حاصل کیا۔ سری دیوی نے اداکارہ کے علاوہ بطور ماڈل بھی کام کیا جب کہ وہ فلم پروڈیوسر بھی رہ چکی تھیں۔

انگلش ونگلش میں اداکاری کے بعد سری دیوی کی سالانہ آمدنی 13 کروڑ روپے تھی جبکہ ان کی کل آمدنی247 کروڑ تھی جس میں ان کے پرتعیش بنگلے اور مہنگی کاریں بھی شامل ہیں۔ سری دیوی کے پاس7 کاریں تھیں جن کی قیمت مجموعی طور پر 9 کروڑ تھی جن میں دو بینٹلی، اوڈیز اور فورڈز کاریں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ان کے پاس 3 خوبصورت بنگلے بھی تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیوی کی موت کے بعد ان کی جائیداد ان کی دونوں بیٹیوں خوشی اور جھانوی کپور کو منتقل کی گئی جبکہ ان کے شوہر بونی کپور اس میں حصے دار نہیں ہیں۔

عرفان خان

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عرفان خان کے نام 320 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں، عرفان خان کا ممبئی میں ایک گھر ہے، اس کے علاوہ عرفان خان کا جوہو میں ایک فلیٹ بھی ہے۔

اداکار کے نام دنیا کے معروف برینڈ کی گاڑیاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عرفان خان ایک فلم میں کام کرنے کا تقریباً پندرہ کروڑ معاوضہ لیتے تھے جبکہ کسی اشتہار میں کام کرنے کے لیے چار سے پانچ کروڑ وصول کرتے تھے۔ اداکار کی وفات کے بعد ان کی تمام دولت ان کے بچوں اور اہلیہ کے نام کی گئی۔

رشی کپور

رشی کپور بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار تھے، اداکار کی بھارت میں لاتعداد پراپرٹیاں ہیں اس کے علاوہ ان کا نیویارک میں بھی ایک فلیٹ ہے جہاں یہ اپنے علاج کے دوران قیام پذیر تھے۔ رشی کپور کو مختلف اور نئی نئی گاڑیاں رکھنے کا بےحد شوق تھا، ان کے گیراج میں ہر نئی گاڑی موجود ہے۔ رشی کپور نے اپنی تمام دولت بیوی نیتو کپور، بیٹے رنبیر کپور اور بیٹی ردھیما کپور کے نام کی ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت

پوری بالی ووڈ انڈسٹری میں سناٹا چھا گیا جب پتہ چلا کہ زندگی سے بھرپور نامور اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اداکار سشانت سنگھ ایک فلم میں کام کرنے کے تقریبا 5 سے 7 کروڑ روپے لیا کرتے تھے۔ ان کے نام بھارت میں کئی پراپرٹیاں ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.