1 کروڑ سے کم پیسے نہیں لیتے... پاکستانی شوبز انڈسٹری کے 5 ایسے اداکار کون سے ہیں جو فلم اور ڈراموں کا بھاری معاوضہ لیتے ہیں؟

image

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری دنیا بھر میں مقبول ہے، پاکستان کے ڈراموں کو صرف ہمارے اپنے ملک میں ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی کافی شہرت حاصل ہے۔

یہ ہی وجہ ہے کہ ہمارے اداکار ڈراموں میں کام کرنے کا بھاری معاوضہ وصول کرتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کون سا اداکار کتنے پیسے لیتا ہے؟

فواد خان:

فواد خان پاکستان کے نامور اداکار ہیں، اگرچہ انہوں نے اب ڈراموں میں اداکاری کافی کم کردی ہے لیکن ان کی شہرت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ فواد خان بالی ووڈ کی بھی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ فواد خان فلم میں کام کرنے کے 1 کروڑ روپے لیتے ہیں جبکہ ڈرامہ میں اداکاری کرنے کے مجموعی طور پر تقریبا 50 لاکھ روپے لیتے ہیں۔

علی ظفر:

علی ظفر صرف ایک گلوکار ہی نہیں بلکہ ایک بہترین اداکار بھی ہیں۔ علی ظفر پاکستان سمیت بھارت کی کئی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ اداکار و گلوکار علی ظفر فلم میں اداکاری کرنے کے 85 لاکھ روپے لیتے ہیں۔

ماہرہ خان:

ماہرہ خان سے کون ناواقف ہوگا، ڈرامے ہوں فلمیں ماہرہ کی اداکاری دیکھنے لائق ہوتی ہے۔ اداکارہ ماہرہ خان کو ناصرف پاکستان میں بلکہ دیگر ممالک میں بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔ ماہرہ خان ایک فلم میں اداکاری کرنے کے 5۔1 کروڑ روپے لیتی ہیں جبکہ ڈرامہ میں اداکاری کے تقریبا 1 کروڑ روپے لیتی ہیں۔

عروہ حسین:

عروہ حسین بھی پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں، عروہ فلم میں اداکاری کرنے کے 50 لاکھ روپے لیتی ہیں جبکہ ڈرامہ میں کام کرنے کے 25 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔

سجل علی:

سجل علی بھی پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ہیں، انہوں نے بھارت میں سری دیوی کے ساتھ فلم میں بھی اداکاری کی ہے۔ سجل علی فلم میں اداکاری کرنے کے 2 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.