ایک آنٹی نے میرا پیچھا کیا اور لفٹ تک آگئیں، اپنے بیٹے کا رشتہ۔۔۔ اداکارہ صبور علی نے شادی کے لیے آنے والے رشتے کی کہانی سنادی

image

اداکارہ صبور علی آج کل متعدد ڈراموں میں اداکاری کرتی دکھائی دے رہی ہیں، ان کی بہن سجل علی اور یہ دونوں ہی بہترین اداکارائیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صبور علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے ایک یادگار واقعہ کا ذکر کیا ہے۔ مذکورہ ویڈیو ایک انٹرویو کے دوران کی ہے۔

صبور علی نے ویڈیو میں بتایا کہ ایک مرتبہ ایک آنٹی ان کے لیے رشتہ لے آئی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں لاہور کے ایک مال میں تھی جب ایک آنٹی نے میرا پیچھا کیا یہاں تک کہ لفٹ میں بھی آگئیں اور کہنے لگیں کہ میں آُ کے لیے اپنے بیٹے کا ہاتھ مانگتی ہوں، آپ ہاں کردیں۔ ہم لندن سے آئے ہیں کچھ عرصہ میں واپس چلے جائیں گے۔

صبور علی نے ان آنٹی کو جواب دیا کہ میری ماما ہی یہ سب کرتی ہیں اور بڑی مشکل سے جان چھڑوائی۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.