پاکستانی شوبز انڈسٹری کے وہ نامور اداکار کون ہیں جنہوں نے شوبز میں آنے کے لیے اپنے ماں باپ اور فیملی کو تنہا چھوڑ دیا؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری نے ایسے ایسے قابل اداکار پیدا کیے ہیں جن کی پوری دنیا میں واہ واہ ہوتی ہے۔

اب یہ اداکار اس شوبز انڈسٹری کا حصہ کیسے بنے یہ ایک الگ کہانی ہے، ہر کوئی آسانی سے اس انڈسٹری میں شامل نہیں ہوجاتا۔ ہماری انڈسٹری کے متعدد ایسے فنکار ہیں جنہوں نے شوبز کا حصہ بننے کے لیے اپنی فیملی اور گھر کو چھوڑ دیا کیونکہ ان اداکاروں کے گھر والے نہیں چاہتے تھے کہ یہ ڈرامہ و فلم انڈسٹری کا حصہ بنیں۔

آئیے جانتے ہیں ان اداکاروں کے بارے میں۔

اداکار سعود

سعود شوبز انڈسٹری کا جانا مانا نام ہیں، انہوں نے ایک عرصہ فلم انڈسٹری میں کام کیا۔ ان کا خاندان کافی مذہبی تھا جس کی وجہ سے انہیں شوبز کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، سعود معروف نعت خواں قاری وحید ظفر قادری کے بھتیجے ہیں۔ ان کا تعلق کراچی سے تھا لیکن شوبز میں شمولیت کی وجہ سے وہ لاہور شفٹ ہوگئے تھے۔ ان کے خاندان میں شوبز کا حصہ بننے گناہ کے برابر تھا۔

اداکارہ شرمین علی

اداکارہ شرمین علی نے ڈرامہ انڈسٹری میں بہت زیادہ کام تو نہیں کیا لیکن جو بھی کیا وہ بہترین کیا، ان کے خاندان والے بھی شوبز کو اچھا نہیں سمجھتے تھے، ان کو کسی کی حمایت ھاصل نہیں تھی سوائے ان کی بہن کے۔ انہوں نے سنگِن مرمر میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا۔

اداکار حسن نیازی

جن کو میرے شوبز میں جانے سے اعتراض ہے وہ اپنے گھروں سے کیبل ہٹا دیں میں شوبز چھوڑ دوں گا۔ اس دبنگ اداکار نے ان الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ہر شخص کو لاجواب کردیا جس جس نے انہیں شوبز میں جانے سے روکا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.