شوبز میں آنے سے پہلے ہی کروڑ پتی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔۔۔ وہ 5 پاکستانی اداکار جو امیر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں

image

پاکستان شوبز انڈسٹری میں باصلاحیت اداکاروں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ پرانے دور کے اداکاروں سے لے کر موجودہ نوجوان اداکار اپنی بھرپور اداکاری سے سب کے دلوں میں جگہ بنا چکے ہیں۔

صرف ڈرامہ انڈسٹری ہی نہیں بلکہ اب پاکستان کی فلم انڈسٹری کا بھی نام اونچا ہوگیا ہے۔ ہر سال متعدد پاکستانی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں جس سے یہ ثابت ہوتی ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری ہر گزرتے دن آگے بڑھ رہی ہے۔

کئی پاکسانی اداکار ایسے ہیں جن کو آپ اکثر اسکرین پر دیکھتے ہیں ان کے لائف اسٹائل کے حوالے سے کافی کچھ جانتے بھی ہیں۔

لیکن ہم آپ کو ان اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جو امیر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

1- زیبا بختیار

پاکستان کی نامور اداکارہ زیبا بختیار ایک اعلی تعلیم یافتہ خاتون ہیں۔ وہ فلمی و ڈرامائی صنعت میں شامل ہوئیں کیونکہ انہیں شوبز کی دنیا میں آنے کا بہت شوق تھا۔ زیبا بختیار کے والد پاکستان کے سابق اٹارنی جنرل تھے۔ زیبا بختیار کے والد یحییٰ بختیار نے لندن میں قانون کی تعلیم حاصل کی اور 1973 کے آئین پاکستان کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ زیبا بختیار کی والدہ تعلق ہنگری سے تھا

2- حمزہ علی عباسی

مشہور اداکار حمزہ علی عباسی کا شمار بھی نامور شخصیات میں ہوتا ہے جو کہ امیر اور اچھی تعلیم یافتہ ہیں پھر بھی انہوں نے تفریحی صنعت کا حصہ بننے کا انتخاب کیا۔حمزہ علی عباسی کے والد مسلح افواج کا حصہ تھے اور ان کی والدہ ایک سیاستدان ہیں۔ ان کا پس منظر بھی جاگیردارانہ ہے۔ حمزہ علی عباسی کا خاندان اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے۔

3- ثروت گیلانی

ثروت گیلانی بھی ایک امیر اور تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ اداکارہ ثروت گیلانی کے والد فوج میں خدمات انجام دیتے رہے اور بعد ازاں بعد وہ پاک عرب ریفائنری میں ایک اہم عہدے پر فائز رہے۔ ثروت کی والدہ ایک ماہر تعلیم تھیں۔ سرور گیلانی کے ماموں دادا ہندوستان میں نواب تھے اور تقسیم پاک و ہند کے وقت انہوں نے 27 گاؤں چھوڑے تھے، سب ہی جانتے ہیں کہ ثروت گیلانی ایک اداکارہ اور ماڈل ہیں لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ وہ پاکستان کے لئے اسپیشل اولمپکس کی سفیر بھی مقرر ہیں۔

4- حریم فاروق

حریم فاروق نے شروع سے ہی یہ بات بالکل واضح کردی تھی کہ وہ پیسے کمانے کی غرض سے انڈسٹری میں نہیں ہیں۔ حریم فاروق کے والد بین الاقوامی مشیر ہیں۔ حریم فاروق کے پاس اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی فلموں کی مشترکہ پروڈکشن کرنے کے لئے کافی وسائل موجود تھے جو بنیادی طور پر اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایک اچھے بیک گراؤنڈ سے تعلق رکھتی ہیں۔

5- منیب بٹ

منیب بٹ بنیادی طور پر ایک کاروباری گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ باآسانی خاندانی کاروبار میں شامل ہوسکتے تھے، لیکن انہوں نے شوبز میں نام کمانے اور سخت محنت کرنے کا فیصلہ کیا۔ منیب بٹ کے والد ایک بزنس مین ہیں جو الیکٹرانک آلات بیچنے کا کاروبار کرتے ہیں۔ منیب بٹ کے والد ایک جنرل ٹریڈنگ کمپنی کے بھی مالک ہیں جو انہوں نے منیب کی پیدائش کے وقت شروع کیا تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.