پاکستان کی نامور اداکارہ اقرا عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک خاتون کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے ایک کیپشن بھی تحریر کیا۔
اداکارہ اقرا عزیز نے خاتون کی رکشہ چلاتے ہوئے تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ 'اس عورت نے گھریلو جھگڑوں کے باعث اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، یہ عورت دو بچیوں کی ماں ہے جو کہ رکشہ چلا کر اپنی بیٹیوں کے مستقبل کے لیے پیسے جمع کررہی ہے'۔
اقرا نے مزید لکھا کہ 'ان تمام مشکلات و پریشانیوں کے باوجود اس کے چہرے پر مسکراہٹ ہے۔ اقرا عزیز نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بھیک نہیں مانگوں گی، ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، عزت سے محنت سے اپنی بیٹیوں کو پالوں گی'۔
تاہم اقرا عزیز نے شیئر ٹو اوئیر #ShareToAware کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔