سال 2020 بالی ووڈ انڈسٹری کے لیے غم کا سال بن کے آیا ہے۔ اس سال بالی ووڈ نے اپنے بہت سے قیمتی ستاروں کو کھویا ہے جن میں اداکار عرفان خان، رشی کپور، سشانت سنگھ راجپوت اور دیگر شامل ہیں۔
تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ بالی ووڈ کی نامور کوریوگرافر سروج خان دل کا دورہ پڑنے کے باعث جان کی بازی ہار گئی ہیں۔
سروج خان کے انتقال پر اداکارہ مادھوری ڈکشت نے شدید غم کا اظہار کیا۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سروج خان کے ساتھ ماضی کی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔
مادھوری نے کیپشن میں لکھا کہ 'میں آج غم سے نڈھال ہوں، میرے پاس الفاظ ختم ہو چکے ہیں۔ سروج جی میرے فلمی سفر میں شروعات سے میرے ساتھ تھیں، انہوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا، صرف ڈانس نہیں بلکہ اور بھی بہت کچھ ان سے سیکھنے کو ملا'۔
مادھوری ڈکشت نے مزید لکھا کہ 'بہت سی یادیں میرے دماغ میں گردش کر رہی ہیں'۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر بھی سروج خان کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کیں۔