ماں سے زیادہ عظیم رشتہ دنیا میں کہیں نہیں ہے۔ سگی ماں سے زیادہ کوئی محبت نہیں دے سکتا لیکن کچھ ایسی بھی مائیں ہیں جو سگی تو نہیں لیکن سوتیلی ماں ہونے کے باوجود بھی بچوں کو حد سے زیادہ محبت کرتی ہیں۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی کچھ ایسے اداکار اور اداکارائیں ہیں جن کی مائیں سوتیلی ہیں لیکن ہر کسی کو نہیں معلوم۔
• عاصم اظہر:
گلوکار عاصم اظہر کی آواز نے عوام کے دلوں میں اپنی خاص جگہ بنا رکھی ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کی بھی سوتیلی ماں ہیں۔
ان کے والد نے دو شادیاں کیں، پہلی شادی سے عاصم اور ان کے باقی بھائی بہن ہیں جبکہ والد کی دوسری شادی اداکارہ گلِ رعنا سے ہوئی جوکہ اداکارہ کی مرضی سے ہوئی تھی جس کے لیئے انھوں نے اپنے گھر والوں کی مخالفت کی مگر بعد ازاں یہ شادی ناکام ہوگئی۔ لیکن عاصم اظہر کو اپنی دوسری ماں سے بہت محبت ہے وہ اکثر ان کے ساتھ ہی دکھائی دیتے ہیں۔
• سویرہ ندیم:
عرصہ دراز سے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی کمال اداکاری کے جلوے بکھیرنے والی اداکارہ سویرہ ندیم کے والد نے بھی دو شادیاں کیں۔ جب وہ تیرہ سال کی تھیں تو والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد وہ والد کے ساتھ رہتی تھیں، والد نے دوسری شادی مدیحہ گوہر سے کی۔ سویرہ کے مطابق ان کی دوسری والدہ ننے ان کی تعلیم و تربیت یہاں تک کہ اداکاری کے میدان میں بھی دوسری والدی نے ہی پہنچایا۔ اصلی ماں سے زیادہ وہ اپنی سوتیلی ماں کی محبت کرتی ہیں
• سجل علی:

اداکارہ سجل علی کے والد نے بھی دو شادیاں کیں لیکن دوسری شادی کے بعد اپنی پہلی بیوی اور بچوں کو ہمیشہ کے لیئے چھوڑ دیا۔ اداکارہ سجل علی کبھی اپنے والد کی دوسری شادی اور سوتیلی ماں کو قبول نہیں کرسکیں اور وہ کبھی اپنے والد کو بھی معاف نہ کرسکیں گی۔
• صنم بلوچ:

اداکارہ اور ہوسٹ صنم بلوچ کی بھی سوتیلی ماں ہیں جن سے وہ کم ہی ملتی ہیں۔ ان کے والد نے بھی دو شادیاں کیں اور والدہ نے بھی۔ جبکہ سبرین ہسبانی ان کی سگی بہن ہیں اور غنویٰ بلوچ ان کی سوتیلی بہن ہیں۔