شادی کے بعد ساس نے گھر تحفے میں دیا، پاکستان کی 5 ایسی اداکارائیں جنہوں نے اپنے شوہر سے کروڑوں کے تحفے لئے

image

جب آپ کسی سے محبت کرتے ہیں تو اس شخص کو وہ سب کچھ دیتے کیونکہ وہ آپ کو بے حد عزیز ہوتا ہے۔ اس میں آپ کا قیمتی وقت اور محبت دونوں شامل ہوتی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی وہ 5 اداکارائیں جنہیں شادی کے بعد ان کے شوہر نے قیمتی تحفے پیش کئے، وہ کون ہیں آئیں ہم جانتے ہیں۔

1- عائشہ خان

اداکارہ عائشہ خان نے میجر عقبہ سے شادی کی، اور اپنی منگنی کے وقت انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب شوبز انڈسٹری میں کام نہیں کریں گی, چنانچہ ، عائشہ خان کی شادی کے وقت انہوں نے 30 لاکھ روپے مالیت کا ہار پہنا تھا۔ اور یہ تحفہ ان کے سسرال والوں کی جانب سے ان کے لئے پیش کیا گیا تھا۔

2- ریما خان



فلم اسٹار ریما خان کو ان کی ساس نے ان کے شادی کے وقت اس کی ایک گھر تحفے میں دیا تھا۔ جبکہ اداکارہ کے شوہر نے انہیں تحفہ کے طور پر ایک بہترین BMW 7 گاڑی پیش کی تھی۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ریما خان سب سے خوش قسمت اداکارہ ہیں جن کو ہر شعبے میں محبت اور پیار ملتا رہا۔

3- عاطف اسلم اور سارہ



عاطف اسلم اور سارہ بھروانا کی جوڑی کو بہت خوبصورت تصور کیا جاتا ہے۔ عاطف نے اپنی شادی کے موقع پر اپنی اہلیہ سارہ بھروانا ایک شاندار اسپورٹس کار تحفے میں دی تھی۔ سارہ ایک بہت ہی باصلاحیت خاتون ہیں اور اپنے اسکول کے دور میں وہ ایک مکمل اسپورٹس گرل تھیں۔

4- افصل خان اور ان کی اہلیہ صاحبہ



اداکار افصل خان اور ان کی اہلیہ صاحبہ پاکستان شوبز کی مقبول ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ چنانچہ اداکار ریمبو نے اپنی شادی کے وقت صاحبہ کو ایک گھر تحفے میں دیا تھا۔ ریمبو نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے پاس اتنی رقم نہیں تھی کہ وہ صاحبہ کو گھر خرید کر دے سکیں۔ لہٰذا انہوں نے اس کام کے لئے اداکارہ ریما خان کی مدد حاصل کی تھی۔

5- شین جاوید



شین جاوید ایک مشہور اداکار ہیں۔ وہ اسٹیج پر اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ معروف اداکارہ شین جاوید نے گذشتہ سال لاہور میں ایک سول انجینئر سے شادی کی تھی۔ خبروں کے مطابق ان کے شوہر کے والد سابق وزیر اعظم کے قریبی دوست ہیں۔ شادی سے قبل ان کے سسرال والوں نےانہیں گارڈن ٹاؤن لاہور میں ایک بڑا گھر تحفے میں پیش کیا تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.