ایسے 5 پاکستانی اداکار کون سے ہیں جن کو خطرناک اور جان لیوا بیماریاں ہیں؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد اداکار ایسے ہیں جن کو خطرناک بیماریاں ہیں لیکن اس کا اثر انہوں نے اپنے کام پر کبھی نہیں پڑنے دیا۔

کچھ فنکاروں کے بارے میں تو آپ جانتے ہیں البتہ کچھ فنکار وہ ہیں جنہوں نے اپنی بیماری کا ذکر زیادہ نہیں کیا نہ ہی میڈیا نے اس بات کو زیادہ اچھالا۔

آئیں جانتے ہیں کہ وہ 5 پاکستانی اداکار کون سے ہیں جن کو خطرناک اور جان لیوا بیماریاں ہیں؟

نادیہ جمیل

پاکستان کی معروف ترین اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کو برین ٹیومر ہے جس کی وجہ سے انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نادیہ جمیل کی حال ہی میں کچھ سرجریز بھی ہوئی ہیں۔

اسماء عباس

پاکستان کی نامور اداکارہ اسماء عباس کو آپ نے ہمیشہ ہی مسکراتے ہوئے دیکھا ہوگا۔ 2016 میں اسماء عباس میں بھی کینسر کی تشخیص ہوئی۔ شروعات میں اداکارہ کافی پریشان ہوگئی تھیں لیکن بعدازاں اسماء نے بہادری سے اس بیماری کا مقابلہ کیا اور اس سے نجات حاصل کی۔

عظمیٰ گیلانی

عظمیٰ گیلانی بھی جانی مانی پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی سال کینسر جیسے موزی مرض سے جنگ لڑی۔ انہوں نے بھی کینسر کو مات دے کر زندگی کی جنگ جیتی۔

آغا علی

آغا علی کو تقریباً سب جانتے ہیں لیکن ان کے مداح یہ نہیں جانتے کہ انہوں نے کئی سال سورائیسس (Psoriasis) کی بیماری کا مقابلہ کیا۔ یہ ایک ایسی جلدی بیماری ہے جو انسان کو بالکل بے بس کردیتی ہے۔ اداکار کی یہ بیماری ایک وقت میں اتنی زیادہ بڑھ گئی تھی کہ اداکار کافی مہینوں تک ایک کمرے میں اکیلے قید رہے۔

نائلہ جعفری

نائلہ جعفری بھی پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں۔ ان کو بھی اوویرین کینسر ہے جس کے ساتھ وہ بہت بہادری سے لڑ رہی ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts