پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے فنکار ایسے ہیں جنہوں نے دو شادیاں کر رکھی ہیں۔ کچھ نے دوسری شادی پہلی بیوی کو طلاق دے کر کی جبکہ کچھ فنکاروں نے پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے ہی دوسری شادی کی۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کون ہیں وہ فنکار جنہوں نے پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی کی۔
شبیر جان
پاکستان کے معروف اداکار شبیر جان نے بھی دو شادیاں کیں۔ پہلی شادی انہوں نے بہت کم عمر میں کی جبکہ دوسری اہلیہ اداکارہ ہیں جن کا نام فریدہ شبیر ہے۔ فریدہ شبیر کی بھی یہ دوسری شادی تھی جبکہ پہلی شادی سے اداکارہ کی کوئی اولاد نہیں تھی، جبکہ شبیر جان سے ان کے دو بچے ہیں۔
اقرارالحسن
معروف ترین ٹی وی اینکر اور میزبان اقرارالحسن نے دو شادیاں کر رکھی ہیں۔ ان کی جب دوسری شادی کی خبر سامنے آئی تو بہت سے مداحوں کے دل ٹوٹ گئے کیونکہ ان کی پہلی بیوی قراۃالعین بھی ٹی وی اینکر رہ چکی ہیں جبکہ دوسری بیوی فرح بھی ٹی وی اینکر ہیں۔ شروعات میں سب کو یہ لگا کہ اقرار نے اپنی پہلی بیوی کے ساتھ زیادتی کی ہے لیکن بعدازاں سب کو یہ احساس ہوا کہ یہ دونوں بیویوں کی رضامندی سے ہوا ہے اور دونوں ساتھ ساتھ ہنسی خوشی رہتی ہیں۔
عامر لیاقت حسین
پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت کے مداحوں کو بھی اس وقت گہرا صدمہ ہوا جب ان کی یہ خبر سامنے آئی کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔ مداحوں کو اس بات کا بے حد دکھ ہوا کیونکہ عامر لیاقت کی پہلی شادی بھی ان کی پسند کی تھی اور پہلی بیوی بھی میڈیا فیلڈ سے وابستہ تھیں۔ تاہم دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ بھی نجی ٹی وی چینل سے وابستہ تھیں جہاں عامر لیاقت پروگرام کیا کرتے تھے۔
محمود اسلم
مزاحیہ ڈرامہ بلبلے کے محمود صاحب سے کون ناواقف ہوگا؟ محمود اسلم نے بھی دو شادیاں کیں۔ محمود اسلم کی دوسری اہلیہ بھی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ ہیں جن کا نام امبر نورین ہے۔