یہ اصل زندگی میں بس کے کنڈیکٹر بھی رہ چکے ہیں ! جانیں معروف اداکار رجنی کانت کے بارے میں وہ حقائق جو شاید آج سے پہلے آپ کو بھی معلوم نہ ہوں گے

image

اداکار رجنی کانت کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں کیونکہ ان کی اداکاری اور ہنر مندی نے ان کو عروج پر پہنچایا۔ رجنی کانت جیسے اداکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں کیونکہ یہ ایسی شخصیت تھی جہنوں نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کی صرف اداکاری میں کمال نہیں بلکہ دیگر فنون میں بھی اپنی دھاک خوب بٹھائی یہاں تک کہ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ رجنی کانت کی نبض ریکٹر سکیل پر ناپی جاتی ہے۔ یہ اتنے تیز چلتے ہیں کہ پرچھائیں پیچھے چھوٹ جاتی ہے۔ انھوں نے 1975ء میں اپنی پہلی ہی فلم ’’آپوروا راگنگل‘‘ میں نیشنل فلم کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔

آئیَے جانتے ہیں ان کے بارے میں چند مذیدار حقائق:

• رجنی کانت فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل ایک قلی، کنڈیکٹر اور کارپینٹر تھے۔

• ان کا اصلی نام " شیواجی راؤ گائیکواڑ" ہے اور ان کے والد کا نام راموجی راؤ اور ماں کا نام جیجابائی گائیکواڑ ہے۔

• رجنی کانت کو شیواجی فلم میں اداکاری کے لیے 26 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ چین کے بعد ایشیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بھی رجنی کانت ہی ہیں۔

• رجنی کانت کو سن 2000 میں ہندوستان کی حکومت نے فن کے شعبہ میں پدم بھوشن سے نوازا تھا۔

• یہ غریبوں کے لیئے بہت حساس تھے، انھوں نے ہمیشہ سے ہی لوگوں کی مدد کی، چندے دیئے، فنڈز دیئے۔

• ان کی فلم "متھو" وہ پہلی تامل فلم تھی جس کے مختلف زبانوں میں ترجمے ہوئے یہاں تک کہ وہ جاپان میں بھی بڑی مشہور ہوئی اور رجنی کانت کی اداکاری کو جاپان میں بھی پسند کیا جانے لگا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.