ان کا پیر چٹان میں پھنس گیا تھا جس کی وجہ سے یہ سمندر میں ڈوبتے ڈوبتے بچ گئے۔۔۔ بالی ووڈ کے وہ اداکار جن کے بارے میں آپ بھی یہ باتیں نہیں جانتے ہوں گے

image

مشہور بالی ووڈ اداکاروں سے ہر کوئی واقف ہے اور سب کے اپنے اپنے پسندیدہ اداکار ہوتے ہیں جن کی فلمیں وہ بے حد شوق سے دیکھتے ہیں۔ جن اداکاروں کے آپ بڑے پرستار ہوتے ہیں ان کے بارے میں جاننے کا بھی خوب شوق رکھتے ہیں کہ وہ کہاں رہتے ہیں، فلموں کے علاوہ ان کی زندگی میں دیگر کیا مصروفیات ہوتی ہیں، انہوں نے کہاں سے تعلیم حاصل کی ہے وغیرہ۔

لیکن آپ اپنے پسندیدہ اداکاروں کے بارے میں کچھ ان سنے اور ان دیکھے حقائق جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں جو یقیناً آپ کو پہلے کبھی نہ معلوم ہوں۔

تو چلیں آئیں ہم آپ کو بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے بارے میں چند دلچسپ حقائق بتاتے ہیں جن سے آپ لاعلم ہیں اور انہیں جان کر آپ خوب محظوظ ہوں گے۔

1- سلمان خان

بالی ووڈ کی دبنگ شخصیت سلمان خان کو صابن جمع کرنے کا بہت شوق ہے۔ انہوں نے اپنے باتھ روم میں کئی انوکھی اقسام کے صابن جمع کر رکھے ہیں جن میں ہربل ، ڈیزائنر اور بھی بہت سارے صابن شامل ہیں۔

2- رنبیر کپور

مشہور اداکار رنبیر کپور کے بارے میں ایک دلچسپ راز جانتے ہیں وہ یہ کہ رنبیر کپور ابھی تک اپنی والدہ سے ہر ہفتے 1500 روپے وصول کرتے ہیں۔ یقینا یہ سن کر آپ کو حیرانی ہوئی ہوگی۔ رنبیر کپور اپنی مشہور فلم راک اسٹار سے جانے جاتے ہیں۔

3- کترینہ کیف

صرف 14 سال کی کم عمر میں خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے زیورات کے برانڈز کا فوٹو شوٹ کر کے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ یہ جان کر حیرت ہوتی ہے کہ کترینہ ورکنگ ویزا پر ہندوستان میں مقیم ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق، کترینہ کیف ہندوستان میں سب سے زیادہ تصاویر کھچوانے والی اداکارہ ہیں۔ اداکارہ کترینہ کیف عجب پریم کی غزب کہانی، دھوم تھری، جب تک ہے جان، ویلکم اور اسی طرح کئی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

4- ہریتھک روشن

کہو نا پیار ہے فلم سے مقبولیت حاصل کرنے والے نامور بھارتی اداکار ہریتھک روشن کے حوالے سے یہ بات بہت دلچسپ پے کہ وہ اپنے ذاتی کیمرے کے بغیر جہاز کا سفر نہیں کرتے یہاں تک کہ جب وہ چھوٹے تھے اس وقت بھی اپنے ساتھ کیمرا رکھتے تھے کیونکہ انہیں بچپن سے ہی تصویریں کھیچنے کا بہت شوق ہے اور ان کے پاس کئی تصاویر کو مجموعہ بھی ہے۔

اس کے علاوہ ہریتھک روشن کے حوالے سے دوسری حیران کن بات یہ ہے کہ کہو نا پیار ہے فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ سمندر میں ڈوبنے سے بچ گئے تھے کیونکہ ان کے پیر ایک بڑی چٹان میں پھنس گیا تھا۔

5- کرینہ کپور

شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کرینہ کپور راج کپور کی پوتی اور افسانوی پرتھویراج کپور کی پوتی ہیں۔ ان کا اداکارہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں تھا بلکہ وہ ممبئی میں قانون کی تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھیں لیکن کسی وجوہات کی بنا پر وہ کورس مکمل کرنے کا انتظام نہیں کر پائیں۔لیکن اب وہ بالی ووڈ انڈسٹری کی ایک نامور ترین اداکارہ ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts