پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارائیں اور ان کے شوہر جن کا بارے میں کئی لوگ نہیں جانتے ہیں۔ آپ یہی سوچ رہے ہوں گے کہ ان کے شوہر بھی یقیناً شوبز کی صنعت سے وابستہ ہوں گے لیکن ایسا نہیں ہے۔
مقبول اداکاراؤں نے اپنی زندگی گزارنے کے لئے ایسے ساتھیوں کا انتخاب کیا جن کا دور دور تک شوبز سے تعلق نہیں اور ان کے ساتھ وہ ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔
1- میرا سیٹھی
اداکارہ میرا سیٹھی شوبز انڈسٹری کا ایک جانا مانا نام ہے. وہ ایک اداکارہ ، ماڈل اور ڈرامہ رائٹر ہیں۔ میرا سیٹھی نے اپنی سے بڑے عمر کے شخص کے ساتھ شادی کی ہے۔ ان کے شوہر کا نام بلال صدیقی ہے اور انہوں نے یہ ثابت کیا کہ عمر کا قرق کوئی معنی نہیں رکھتا۔ میرا سیٹھی اور بلال کی پہلی بار ملاقات 2017 میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہوئی تھی جب ان کے شوہر پی ایچ ڈی کی پڑھائی کر رہے تھے۔
2- صنم چوہدری
صنم چوہدری پاکستان شوبز صنعت میں چُل بُل اداکارہ کے نام سے بے حد مشہور ہیں کیونکہ وہ کوئی بھی کردار بخوبی انجام دیتی ہیں۔ صنم چوہدری نے امریکن گلوکار صومی چوہان کے ساتھ بہت ہی سادگی سے شادی کی۔ اور آج وہ اپنے شوہر کے ساتھ امریکی شہر نیویارک میں مقیم ہیں۔
3- صحیفہ جبار خٹک
اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے ماڈلنگ کی دنیا سے اپنی پہچان بنا کر ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا۔ صحیفہ جبار 2017 میں اپنے یونیورسٹی کے دوست خزر حسین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں تھیں اور آج وہ اپنے شوہر کے ساتھ ایک اچھی زندگی بسر کر رہی ہیں۔
4- انعم فیاض
پاکستان کی مشہور اداکارہ انعم فیاض کی شادی کو 4 سال گزر چکے ہیں۔ ان کی شادی اسد انور نامی شخص سے ہوئی اور ان دونوں کا نکاح خانہ کعبہ کے صحن میں پڑھوایا گیا جو کہ ایک نہایت خوش قسمتی کی بات ہے۔
5- اریج فاطمہ
خوبرو اداکارہ اریج فاطمہ کی شادی فراز خان کے ساتھ ہوئی تھی جو کہ امریکا کی ایک مشہور کاروباری شخصیت ہیں۔ اداکارہ اریج فاطمہ شادی کے بعد مستقل طور پر امریکا منتقل ہوگئیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب وہ ڈرامہ سیریلز پر دکھائی نہیں دیتیں۔