پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے! وہ اداکار جنہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈراموں کی بہترین کہانیاں بھی لکھیں لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں۔۔۔

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری بہت سے باصلاحیت اداکاروں سے بھری ہوئی ہے۔ یہ وہ اداکار ہیں جو ناصرف اداکاری کرنا جانتے ہیں بلکہ بہت سی دیگر خصوصیات بھی ان میں پائی جاتی ہیں۔

آج ہم آپ کو چند ان اداکاروں کے بارے میں بتانے والے ہیں جنہوں نے پاکستان کے معروف ڈراموں کی کہانیاں لکھیں اور جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند بھی کیا گیا۔

سید محمد احمد

ان بہترین اداکاروں میں سید محمد احمد کا نام سرِ فہرست ہے۔ یہ وہ ورسٹائل اداکار ہیں جو ہر ڈرامے میں اپنی اداکاریے کے باعث چار چاند لگا دیتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ صرف ایک اچھے اداکار نہیں بلکہ ایک بہترین مصنف بھی ہیں۔ انہوں نے معروف ترین ڈرامہ سیریز آذر کی آئے گی بارات اور ڈولی کی آئے گی بارات لکھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے جو اسکرپٹ لکھے ان میں دریچے، تنہائیاں نئے سلسلے، گویا اور بہت سے دیگر شامل ہیں۔

یسریٰ رضوی

اس میں کوئی شک نہیں کہ یسریٰ رضوی کا ہر کردار انتہائی خوبصورت ہوتا ہے یا اگر ہم یہ کہیں کہ یہ اپنا ہر کردار بہترین طریقے سے کرتی ہیں تو غلط نہ ہوگا۔ یہ بھی ایک اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی مصنفہ بھی ہیں۔ یسریٰ رضوی نے ڈرامہ استانی جی کا اسکرپٹ خود تحریر کیا تھا جبکہ انہوں نے اس ڈرامہ میں اداکاری بھی کی تھی۔

نادیہ افغان

نادیہ افغان بھی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا سنہرا ستارہ ہیں۔ ان کی موجودگی ہر ڈرامے کو ہی بہترین بنا دیتی ہے۔ انہوں نے جس ڈرامہ میں اداکاری کی وہ سپر ہٹ ہوا۔ ان کو ڈرامہ سنو چندا میں شنو کے کردار نے بے حد پذیرائی دی۔ یہ بھی ایک اداکارہ کے ساتھ ساتھ بہترین رائٹر ہیں اور اب حال ہی میں انہوں نے پی ٹی وی اور جیو ٹی وی کے لیے ڈراموں کے اسکرپٹ لکھے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.