ایک بیماری نے ان کی جان لے لی! پاکستان کی وہ نامور و کم عمر شخصیات جو بہت جلدی اس دنیا سے چلی گئیں۔۔۔

image

پاکستان نے بہت سے ایسے قابل ستارے کھوئے ہیں جن کا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکتا۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والی کئی مشہور شخصیات بہت ہی کم عمر میں اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

آئیے جانتے ہیں کون ہیں وہ نامور شخصیات۔

1) نازیہ حسن

نازیہ حسن میوزک پاپ انڈسٹری کی ابتدا سمجھی جاتی ہیں۔ ان کے مداحوں کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب انہیں پتہ چلا کہ ان کی پسندیدہ گلوکارہ کو کینسر ہے۔ محض 36 برس کی عمر میں نازیہ حسن اس جہانِ فانی سے رخصت ہوگئیں۔ ان کے مداح آج بھی موجود ہیں اور ان کی سریلی آواز کو بے حد یاد کرتے ہیں۔

2) شہلا بلوچ

شہلا بلوچ صرف 20 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئیں۔ یہ پاکستان فٹبال ٹیم کی ابھرتی ہوئی کھلاڑی تھیں۔ ان کا ایک خوفناک ایکسیڈنٹ ہوا جس کے بعد یہ نہ بچ سکیں، ان کے انتقال پر پوری پاکستانی قوم صدمے سے نڈھال تھی۔

3) زارہ عابد

حال ہی میں عید الفطر سے دو روز قبل پی آئی اے طیارہ حادثہ ہوا جس میں پاکستان کی نامور ماڈل زارہ عابد جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ اس حادثہ میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ بیشتر افراد زخمی تھے۔ اس حادثہ نے ہر آنکھ اشک بار کردی۔

4) ثناء خان

ثناء خان کی موت کا دکھ آج بھی زندہ ہے۔ یہ پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ تھیں جن کی شادی ان کے انتقال سے کچھ ماہ قبل مشہور اداکار بابر خان سے ہوئی تھی۔ یہ دونوں ہی گاڑی میں سوار تھے جب ایک ہولناک حادثہ پیش آیا اور اس میں ثناء خان اس جہانِ فانی سے رخصت ہوگئیں جبکہ بابر خان شدید زخمی ہوئے لیکن بعدازاں صحت یاب ہوگئے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts