فلم کے پردۂ سکرین پر جیسے ہی کسی ہیرو یا ہیروئن کی کوئی جوڑی سُپر ہٹ ہوتی ہے، مداح انہیں ہر جگہ، ہر موقع پر ساتھ ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔ پردۂ سکرین پر اپنا جادو بکھیرنے والی کئی جوڑیاں ایسی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں بھی اس رومانوی بندھن کو جاری رکھا اور رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے اور کئی اداکاروں نے فلمی صنعت سے باہر شادیاں کیں۔
دوسری جانب کئی جوڑیاں ایسی ہیں جن کے بارے میں لوگ اندازہ لگاتے ہیں کہ وہ حقیقی زندگی میں کیسے ہوں گے، فلموں کے علاوہ ازدواجی زندگی کیسی گزر رہی ہوگی وغیرہ۔
لیکن ہم آپ کو بالی ووڈ کے اداکاروں کے حوالے سے ایک نئی اور دلچسپ بات بتانے جا رہے ہیں اور وہ یہ کہ اِن جوڑی اداکاروں کی عمروں میں کتنا فرق ہے۔
1- شاہد کپور اور میرا راجپوت
شاہد کپور بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک جانا مانا نام ہے۔ ان کی اداکاری دیکھ ایک بات تو طے ہے کہ ان کا شمار بالی ووڈ کے سپر 10 اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے۔ شاہد کپور کی شادی آج ہی کے روز 7 جولائی 2015 میں میرا راجپوت سے ہوئی۔ یہ بات جان کر آپ کو حیرانی ہو گی کہ شاہد کپور اپنی اہلیہ میرا راجپوت سے عمر میں 13 سال بڑے ہیں۔
2- ریتیش دیشمکھ اور جینیلیا دیشمکھ
بالی ووڈ کے مشہور نام ریتیش دیشمکھ اور جینیلیا دیشمکھ دونوں فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ اداکار ریتیش دیشمکھ کامیڈی فلموں میں عمدہ اداکاری کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ جینیلیا دیشمکھ بالی فلموں میں اب کم ہی دکھائی دیتی ہیں۔ جوڑی اداکاروں کے درمیان عمر میں 9 سال کا فرق شامل ہے۔ ریتیس کی عمر 41 سال ہے جبکہ جینیلیا 32 سال کی ہیں۔
3- اجے دیوگن اور کاجول
انڈین فلم صنعت کی نامور ترین اداکار جوڑی اجے دیوگن اور کاجول 24 فروری 1999 میں شادی کے بندھن میں بندھے۔ دونوں جوڑی اداکار متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دے چکے ہیں۔ دونوں کے درمیان عمر کا فرق 8 سال کا ہے اور آج بھی یہ دونوں اداکار جوڑی ایک دوسرے کو اتنا اچھی طرح سمجھتے ہیں۔
4- سنجے دت اور منیاتا دت
منا بھائی ایم بی بی ایس فلم جیسی اور بھی کئی مشہور فلموں سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار سنجے دت کی زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آئے لیکن اس سب کے باوجود انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کا بھرپور خیال رکھا اور ہمیشہ مثبت رہے۔ اداکار سنجے دت کی اہلیہ کا نام منیاتا ہے اور دونوں شخصیت 7 فروری 2008 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ سنجے دت اپنی اہلیہ منیاتا دت سے عمر میں 19 سال بڑے ہیں۔
5- عامر خان اور کرنا راؤ
بالی ووڈ کے مشہور خانز میں سے ایک عامر خان جو مسٹر پرفیکٹ کے نام سے بھارت میں مشہور ہیں اپنی عمدہ اداکاری کے سبب مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ دونوں ایک دوسرے کو اس وقت سے جانتے اور پسند کرتے ہیں جب لگان فلم کی شوٹنگ جاریی تھی۔ فلم کی ریلیز کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کرلی۔ اگرچہ کرن راؤ عامر سے 9 سال چھوٹی ہیں تاہم دونوں جوڑے ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔
6- دلیپ کمار اور سائرہ بانو
بھارت میں دلیپ کمار کے نام سے پہچان رکھنے والے محمد یوسف خان 1922 میں پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہوئے، بعد ازاں وہ 1940 میں بھارت کے شہر پونے میں منتقل ہوگئے تھے۔ 60 سالہ فلمی کیریئر پر محیط سفر میں دلیپ کمار نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا، انہیں بالی ووڈ کی تاریخ کا کامیاب اور عظیم ترین اداکار تصور کیا جاتا ہے۔
انہوں نے 1966 میں بالی ووڈ اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کی۔ دونوں جوڑی اداکاروں کے درمیان عمر میں 21 سال کا نمایاں فرق ہے۔