میری امی کی طبیعت خراب تھی جس کی وجہ سے میں نے طلاق لی۔۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ستارے اپنی طلاق کے بارے میں بتاتے ہوئے

image

طلاق کو معاشرے میں ایک لعنت سمجھا جاتا ہے۔ غلطی کوتاہی جس کی بھی ہو سارا الزام عورتوں کو دیا جاتا ہے جو کہ سب سے بڑا گناہ ہے کیوں ہر چیز میں ایک عورت کو دھکیلا جاتا ہے۔ اس بات کو سمجھنا آج کے دور میں ضروری ہے کہ رشتوں کو کس چیز کی ضرورت ہے۔ ایسے ہی کچھ پاکستانی شوبز ستارے ہیں جن کو طلاق ہوئی وہ بھی معاشرے کی بے حسی سے نہ بچ سکے لیکن عورتوں کی عزت بہر حال یقینی رکھی۔

• فخرِ عالم:



شوبز کی دنیا کا بڑا نام فخرِعالم کی دو شادیاں ہوئیں جوکہ ناکام رہیں جس کے بعد انھوں نے تیسری شادی کسی سعودی خاتون دنیا سے کی اور اب وہ خوشحال ہیں ان کے دو بچے بھی ہیں۔ فخر کہتے ہیں کہ: " میں خود ذمہ داری لیتا ہوں اپنی دونوں طلاقوں کی، میں کیوں ان دونوں خواتین کی عزت خراب کروں، ہمارے معاشرے میں صرف عورتوں کو طلاق کا باعث سمجھا جاتا ہے جو غلط ہے، کوینکہ تالی دو ہاتھ سے ہی بجتی ہے، میں اب خوش ہوں اپنی زندگی سے"۔

• صنم سعید:

ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی صنم سعید اپنی طلاق کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ: " میری امی بیمار تھیں، وہ کراچی اور میں دبئی میں رہتی تھی، مجھ سے یہ برداشت نہ ہوا کہ میں امی سے دور رہوں اور میں نے طلاق لے لی، جبکہ میرے سابقہ شوہر بہت زیادہ سمجھدار ہیں انھوں نے مجھے ہمیشہ سمجھا، میری شادی پسند کی تھی ہم محبت کرتے تھے ایک دوسرے سے، لیکن جلد ہی مجھے یہ اندازہ ہوا کہ میرے شوہر کو کوئی اور زیادہ خوش رکھ سکتی ہے جس کو اپنے کیریئر سے کوئی غرض نہ ہو، مجھ سے عام گھریلو خواتین والی زندگی شاید گزاری نہ جائے، حالانکہ میں دبئی میں شادی کے بعد گھر کے کام بھی کرتی تھی اور فارغ ہو کر پورا دن ان کے آنے کا انتظار کرتی تھی، مجھے زندگی سے کوئی شکایت نہیں ہے"۔

• نعمان جاوید:

گلوکار نعمان جاوید نے بھی دو شادیاں کیں اور دونوں ناکام رہیں لیکن یہ بھی با اختیار مردوں میں سے ایک ہیں جو عورتوں کی عزت کو عزت سمجھتے ہیں انھوں نے طلاق کے بعد انی پہلی یا دوسری دونوں بیویوں کو ذمہ دار نہیں ٹہرایا۔ نعمان کہتے ہیں: " میں دعا کرتا ہوں دونوں خوش رہیں، جہاں بھی رہیں، میری نظر میں یہ غلط ہے کہ طلاق کے بعد عورت کو ہی ذمہ دار ٹہرایا جائے۔" واضح رہے کہ انھوں نے پہلی شادی گلوکار فریحہ پرویز جبکہ دوسری شادی اداکارہ جانان ملک سے کی تھی۔

• زارہ نورعباس:

اداکارہ و ماڈل زارہ نورعباس کی دو شادیاں ہوئیں ایک ناکام ہوگئی جبکہ دوسری شادی سے وہ بہت خوش ہیں۔ زارہ کہتی ہیں کہ: " کسی بھی لڑکی کو شادی کرنے سے پہلے یہ جاننا چاہیئے کہ وہ خود سے کیا چاہتی ہے، اس کے ماں باپ، گھر والے اس سے کیا چاہتے ہیں، وہ خود کون ہیں، جب تک انسان اپنے آپ سے، اپنی ذات سے واقف نہیں ہوتا وہ کوئی بھی اچھا فیصلہ اپنے لیئے نہیں کر پاتا۔ یہی میں نے بھی زندگی میں سب سے بڑی غلطی کی تھی، میرے والد چاہتے تھے کہ میں اداکاری نہ کروں لیکن میں ان کے خلاف گئی،مگر میری والدہ مجھے کہتی تھیں کہ تم شادی کرلو، اس کے بعد جو چاہو کرلو، میں نے کہا ٹھیک ہے لڑکا ہی تو ڈھونڈھنا ہے شادی کرلیتی ہوں، امریکا گئی شادی کی، لیکن میرا وہ سب سے غلط فیصلہ تھا، اس شادینے میرا ضمیر تباہ کرکے رکھ دیا اور تین سال بعد میری طلاق ہوگئی، میری زندگی جیسے رک گئی اور پھر کچھ وقت بعد مجھے احساس ہوا کہ خدا نے مجھے میرے دوسرے شوہر کی شکل میں سب کچھ دے دیا جو میں چاہتی تھی اور اب میں خوش ہوں"۔

• بشری انصاری:

اداکارہ، رائٹر، پروڈیوسر، گلوکارہ بشری انصاری کیبھی طلاق ہوچکی ہے اس بارے میں وہ کہتی ہیں کہ: " میرے قریبی دوست جانتے ہیں یہ، لیکن میں ضروری نہیں سمجھتی کہ اتنی ذاتی بات عوام کے سامنے کی جائے یہ بہت پہلے کی بات ہے ویسے بھی۔" مجھے اب اس بارے میں کچھ نہیں کہنا۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts