سوشانت کی آخری فلم کا ٹریلر وائرل، ڈائیلاگ نےدھوم مچادی

image

حال ہی میں خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

سوشانت سنگھ کی اس فلم کا دنیا بھر میں موجود اُن کے چاہنے والوں کو بے صبری سے انتظار تھا تاہم ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تہلکہ مچا دیا۔

دل بیچارہ کا ٹریلر ناصرف بھارت بلکہ پاکستان کے بھی ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز میں موجود رہا۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ ہالی ووڈ فلم ’دی فالٹ ان آر اسٹار‘ کا ہندی ریمیک ہے، اس فلم میں سوشانت کے ہمراہ سنجنا سانگھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، سنجنا نے اس فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کیا ہے۔

فلم ’دل بیچارہ‘ کے 02 منٹ اور 43 سیکنڈ پر مشتمل ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ دل بیچارہ کیزی اور مینی کی کہانی ہے۔

فلم کے ٹریلر میں سوشانت اور سنجنا کی کیمسٹری کو بڑے شاندار طریقے سے دکھایا گیا ہے،ٹریلر کے ہر سین یں جذبات دکھائے گئے ہیں ہے جو دل کو چھو جاتے ہیں۔

ٹریلر میں شامل وائرل ہونے والا اُن کا ڈائیلاگ ’جنم کب لینا ہے اور کب مرنا ہے اس کا فیصلہ ہم نہیں کر سکتے، لیکن جینا کیسے ہے اس کا فیصلہ ہم کر سکتے ہیں‘ مداحوں میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے جس پر وہ اپنے انداز میں تبصرے کرتے ہوئے اداکار کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

یوٹیوب پر24 گھنٹے کے اندر اس فلم کے ٹریلر کو 4.5 ملین لائیکس ملے ہیں، جس کے بعد دل بے چارہ کے ٹریلر نے ہالی ووڈ کی بلاک باسٹر فلم ایوینجرس : انفینٹی وار اینڈ گیم کے ٹریلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ، اب تک فلم کے ٹریلر کو 3 کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’دل بیچارہُ پہلے مئی میں ریلیز ہونے جا رہی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث ایسا نہ ہو سکا، تاہم اب یہ فلم 24 جولائی کو ڈزنی پلس اور ہاٹ اسٹارز پر ریلیز ہونے جا رہی ہے، جس کا سوشانت سنگھ کے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts