پاکستان کی نامور اداکارہ مایا علی نے اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں اور اپنی ماں کے لیے جذبات سے بھرپور کیپشن بھی تحریر کیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ 'میرے پاس عام طور پر بہت کچھ کہنے کو ہوتا ہے لیکن جب آپ کی بات آتی ہے تو میرے الفاظ ختم ہوجاتے ہیں۔ امی، میری جان آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، خاص طور پر اس وقت جب میرے اوپر مشکل وقت تھا، جب میرے اندر حوصلہ نہیں تھا، تب آپ میرے ساتھ کھڑی ہوئیں اور مجھے سمجھایا کہ مجھے ہمت نہین ہارنی چاہیے'۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ 'آپ ہمارے والد بھی بنے جب بابا اس دنیا سے چلے گئے تو، امی آپ میری زندگی، میری خوشی ہیں۔ اللہ آپ کو لمبی عمر عطا کرے اور ہمارے ساتھ ہمیشہ رکھے، آمین'۔
چند تصاویر اور ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔
