اس سال مویشی منڈیاں کہاں قائم کی جائیں گی اور لوگ اس میں کیسے داخل ہو سکیں گے؟ حکومت کا بڑا اعلان

image

کورونا وائرس نے پورے ملک کے نظام کو درہم برہم کردیا ہے تاہم اس صورتحال میں عیدالاضحیٰ کی آمد آمد ہے۔ اس موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے مویشی منڈیوں کے قیام سے متعلق حکومت نے اہم ہدایات جاری کردیں ہیں، جس میں ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکومت نے مویشی منڈیوں کو شہر بھر سے دور قائم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ اس سلسلے میں تمام ضلعی انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

حکومتی احکامات میں کہا گیا ہے کہ جانوروں کی خریداری کے لیے حکومت کی مقررہ مویشی منڈی جائیں، ضرورت کے تحت صرف وہ افراد منڈی جائیں جنہوں نے خود قربانی کرنی ہو۔

عوام کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ زیادہ عمر والے افراد اور بچوں کو بکرا منڈیوں میں نہ لے کر جائیں، مویشی منڈی جاتے ہوئے ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی کریں، اندرون شہر میں کسی مویشی منڈی یا فرد سے جانور خریدنے سے گریز کریں۔

قربانی کے گوشت ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جائے، عید کے موقع پر دعوتوں کا اہتمام بالکل نہ کریں۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.