ان کی بہن آفیسر ہیں ! پاکستانی اداکاراؤں سے جڑے چند دلچسپ سچ جو آپ کو بھی حیران کردیں گے

image

ہر کوئی اپنے پیشے میں ماہر ہوتا ہے لیکن اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ وہ کوئی اور کام نہیں کرسکتا یا وہ کچھ اور کام نہیں جانتا۔ ایسے ہی ہمارے شوبز کے کچھ اداکار ہیں جو اپنا ذاتی بزنس اور دیگر دوسرے کام بھی کرتے ہیں۔

• مریم مرزا:



اداکارہ مریم مرزا جو اکثر ماں کا کردار ادا کرتی نظرآتی ہیں، یہ صرف اداکارہ ہی نہیں بلکہ ایک بہترین بیوٹیشن بھی ہیں اور ان کا اپنے نام سے ایک شاندار بیوٹی سلون بھی ہے۔

• ریما:



اداکارہ ریما خود تو ایک اداکارہ ہیں لیکن ان کی چھوٹی بہن سی ایس پی آفیسر ہیں جنھوں نے ۲۰۰۴ میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا تھا۔

• سامعہ ممتاز:



اداکارہ سامعہ کا اپنا پنجیری کا کاروبار ہے وہ لاہور میں اپنی ذاتی دکان بھی چلاتی ہیں اور ان کا ایک عدد فارم ہائوس بھی ہے۔

• سیمی پاشا:



اداکارہ سیمی پاشا اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ پہلے ایک ماڈل بھی تھیں اور اب بھی وہ کئی ماڈلنگ شو میں ریم پر دکھائی دیتی ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.