بالی ووڈ انڈسٹری پوری دنیا کی مشہور ترین فلم انڈسٹری تصور کی جاتی ہے۔ یہاں کے اداکاروں کے مداح تقریباً پوری دنیا میں موجود ہیں۔ یہ انڈسٹری ہر نئے آنے والے اداکار کو دل کھول کر خوش آمدید کہتی ہے۔ انڈسٹری میں اب آپ کو بہت سے نئے چہرے دیکھنے کو ملیں گے، جبکہ پرانے اداکار بھی اب پہلے سے خوبرو نظر آتے ہیں۔
بالی ووڈ انڈسٹری کے ہر فنکار کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے گویا یہ بہت پڑھے لکھے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان میں سے زیادہ تر اداکاروں نے اپنا اسکول تک مکمل نہیں کیا۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ بالی ووڈ انڈسٹری کے وہ 5 مشہور اداکار کون سے ہیں جو زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہیں۔
کرشمہ کپور:
بالی ووڈ انڈسٹری کی مشہور ترین اداکارہ کرشمہ کپور سے کون ناواقف ہوگا، آنکھوں میں شرارت لیے یہ اداکارہ اپنے وقت کی سپر اسٹار تھیں، ان کی فلمیں آج بھی بے حد پسند کی جاتی ہیں، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ کرشمہ نے اپنے اسکول کی تعلیم بھی مکمل نہیں کی۔ جی ہاں! کرشمہ کپور نے محض پانچویں جماعت تک ہی پڑھا ہے۔
شاہ رخ خان:
بالی ووڈ کے کنگ خان بھی زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہیں، انہوں نے محض بی اے کر رکھا ہے۔ لیکن ان کی قابلیت سے کہیں نہیں لگتا کہ یہ اتنا کم پڑھے لکھے اداکار ہیں۔
کترینہ کیف:
کترینہ کیف کا شمار بھی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو بہت قابل ہیں، اور اس میں کوئی شک نہیں کہ انہوں نے بھرپور کامیابیاں سمیٹیں، لیکن یہ جان کر آپ کو حیرانی ہوگی کہ اداکارہ کبھی بھی اسکول نہیں گئیں۔ کترینہ کیف کو ان کی والدہ اور بہنیں گھر پر ہی پڑھایا کرتی تھیں۔ بعدازاں انہوں نے ماڈلنگ شروع کردی جس کی وجہ سے وہ کبھی کالج نہ گئیں۔
رنبیر کپور:
بالی ووڈ کے نامور اداکار رنبیر کپور نے بھی متعدد شاندار فلمیں اپنے مداحوں کے لیے پیش کیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہیں۔ جی ہاں، رنبیر کپور نے بھی صرف بارھویں جماعت تک پڑھا ہے۔
دپیکا پڈوکون:
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون ایک سپر اسٹار ہیں، انہوں نے بہت کم عرصے میں انڈسٹری میں اپنی جگہ اور نام بنایا۔ دپیکا پڈوکون نے صرف بارھویں جماعت تک ہی پڑھا، اس کے بعد گریجوئشن میں داخلہ لیا لیکن ماڈلنگ کیرئیر کی وجہ سے مکمل نہ کر پائیں۔