پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بہت سے ایسے اداکار ہیں جو کہ پاکستان میں نہیں بلکہ بیرونِ ملک پیدا ہوئے۔ اور ان کے پاس دو شہریت موجود ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ کون ہیں وہ اداکار جو پاکستان کے بجائے بیرونِ ملک پیدا ہوئے اور کئی عرصہ تک وہیں رہے۔
آمنہ شیخ
آمنہ شیخ پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ ہیں۔ آمنہ نیویارک میں پیدا ہوئیں جبکہ بچپن کا کچھ عرصہ انہوں نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں گزارا۔ آمنہ کے پاس امریکہ کی شہریت بھی موجود ہے۔
احد رضا میر
احد رضا میر پاکستان کے نامور اداکار ہیں، یہ کینیڈا میں پیدا ہوئے اور کئی عرصہ وہیں رہے۔ احد رضا میر نے اپنا اسکول اور کالج بھی وہیں سے پڑھا۔ احد نے تھیٹر بھی کینیڈا میں پرفارم کیا۔
شمعون عباسی
شمعون عباسی پاکستان کے نامور ہدایتکار و اداکار ہیں۔ یہ اٹلی میں پیدا ہوئے اور وہیں پلے بڑھے، لیکن بعدازاں یہ پاکستان آگئے۔ اور یہاں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔
اشنا شاہ
اشنا شاہ کا شمار بھی اداکاروں میں ہوتا ہے جو کینیڈا میں پیدا ہوئیں۔ یہ پاکستان اس وقت آئیں جب یہ آٹھویں جماعت میں زیرِ تعلیم تھیں۔ بعدازاں وہ پھر کینیڈا چلی گئیں لیکن اپنے شوبز کیرئیر کی وجہ سے یہ دوبارہ پاکستان آگئیں۔
صنم سعید
صنم سعید پاکستان کی قابل ترین اداکارہ ہیں۔ یہ لندن میں پیدا ہوئیں اور وہیں تعلیم حاصل کی۔ صنم کو آج بھی اردو میں بات کرتے ہوئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ اپنی قومی زبان انگریزی سمجھتی ہیں۔