واش روم کی صفائی کرنے کا کام بھی کیا ! شوبز میں آنے سے قبل پاکستان کے یہ 5 مشہور اداکار کیا تھے؟

image

ہر شخص اپنی زندگی میں شہرت پانے کے لئے خوب جدو جہد کرتا ہے۔ متعدد مشہور شوبز شخصیات جو کہ دولت مند خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور محض شوق کے لئے ڈراموں اور فلموں میں شامل ہوئے ہیں۔

لیکن کچھ پاکستانی مشہور شخصیات ایسی بھی ہیں جو شوبز میں آنے سے قبل متوسط کنبے سے تعلق رکھتی تھیں یہاں ہمارے پاس ان کی چند مثالیں ہیں، آئیں ان پر ایک نظر ڈالیں۔

1- ماہرہ خان

پاکستانی ڈرامہ اور شوبز انڈسٹری کی کامیاب ترین اور دلکش اداکارہ ماہرہ خان صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں اپنے کام کی وجہ سے جانی جاتی ہیں اور بے حد مشہور ہیں۔ ماہرہ خان کے حوالے آپ کو یہ بات معلوم نہیں ہوگی کہ شوبز میں آنے سے قبل جب وہ امریکا میں مقیم تھیں تو وہاں واش روم کی صفائی کے کام پر مامور تھیں۔ لیکن دیکھتے ہی دیکھتے ان کی لگن اور محنت نے آج انہیں کامیاب ترین اداکارہ بنا دیا۔

2- سعدیہ امام

اداکارہ سعدیہ امام نے کئی پاکستانی ڈراموں میں کام کیا اور انہیں مختلف ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطور مہمان خصوصی دیکھا جاتا ہے۔ ایک مرتبہ سعدیہ امام نے نادیہ خان کے شو میں بتایا کہ وہ اپنے گھر والوں کو درپیش مالی بحران کی وجہ سے شوبز میں داخل ہوئیں تھیں۔ آج سعدیہ امام شوبز صنعت کا ایک مشہور نام ہیں۔

3- حنا دلپازیر

ڈرامہ سیرل بلبلے سے مومو کے نام سے مقبولیت حاصل کرنے والی باصلاحیت اداکارہ حنا دلپازیر کو آخر کون نہیں جانتا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو انہیں چھوٹے چھوٹے کرداروں کی پیش کش کی گئی۔ کچھ گھریلو پریشانی کی وجہ سے ان کے پاس پیسے موجود نہیں تھے لیکن حنا نے اپنی جدوجہد جاری رکھی اور آج وہ ڈرامے کی ایک قسط کے 2 لاکھ وصول کرتی ہیں۔

4- کاشف محمود

پاکستان ٹیلی وژن سے شہرت پانے والے اداکار کاشف محمود نے آشیانہ، لنڈا بازار، بلقیس کور، ناگن اور ایسے ہی کئی مقبول سیریلز میں کام کیا۔ ان سے متعلق یہ بات معلوم ہوئی کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ گلیوں میں گھومتے اور آوارہ گردی کرتے تھے مگر آج انڈسٹری میں ان ایک مقام حاصل ہے اور تمام لوگ ان کی بے پناہ عزت کرتے ہیں۔

5- حمائمہ ملک

حمائمہ ملک سے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان کا تعلق متوسط ​​طبقے کے خاندان سے تھا اور انہوں نے اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تاکہ انہیں فلم انڈسٹری میں لیڈ رول مل سکے۔ خیال رہے کہ اداکارہ حمائمہ ملک بالی ووڈ کی فلم میں کام کرچکی ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts