اولاد کی موت کا غم ! انڈسٹری کے ایسے مشہور اداکار جنہوں نے اپنی اولادوں کو کم عمری میں ہی کھو دیا لیکن اس کا درد ہمیشہ کے لئے ساتھ رہ گیا

image

اولاد خدا کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے اور جو اس نعمت سے ایک بار محروم ہوجائے وہ اسے ساری زندگی نہیں بھول پاتا۔

ایسی کئی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف شخصیات ہیں جنہوں نے اپنی اولادوں کو کم عمری میں ہی کھو دیا اور وہ آج بھی اس درد بھرے لمحے سے گزر رہے ہیں۔ آئیں ان پر ایک نظر ڈالیں.

1- گووندا

بھارتی فلم صنعت کے نامور اداکار اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ گووندا اپنی پہلی بیٹی سے اس وقت محروم ہوئے جب وہ صرف چار ماہ کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق، ان کی چار ماہ کی بیٹی نو رسیدہ تھی، اور اپنی بیٹی کی وفات پر سب کو ہسانے والے اداکار گووندا غم سے شدید نڈھال ہوگئے تھے۔

2- کاجول دیوگن

بے پناہ شہرت کی حامل اداکارہ کاجول اپنی شادی کے اوائل میں ہی اسقاط حمل کا شکار ہوگئیں تھیں۔ وہ 2001 میں حاملہ تھیں لیکن بدقسمتی سے چند پیچیدگیوں کے باعث انہیں بڑی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جس کے لئے ان کا آپریشن بھی ہوا۔ لیکن ایک سال بعد ہی ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام نائسا ہے اور بعد میں بیٹا پیدا ہوا جس کا نام یگ ہے۔

3- پراکاش راج

بالی ووڈ فلموں میں ولن کے کردار نبھانے والے بہترین اداکار پراکاش راج نے اپنے 5 سالہ بیٹے سدھو کو کھو دیا تھا۔ ٹیبل پر چڑھ کر پتنگ اڑانے کے دوران ان کا بیٹا نیچے گر گیا تھا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوا اور چند ماہ کے بعد علاج کے باوجود وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

4- آشا بھوسلے

بھارت کی لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کی بیٹی ورشا بھوسلے نے سال 2012 میں لائسنس یافتہ اسلحے سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی جس کے بعد وہ اپنی اولاد سے ہمیشہ کے لئے محروم ہوگئیں۔

5- سنبل شاہد

پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سنبل شاہد اپنے بیٹے کی موت کا غم نہ بھول سکیں۔ ان کے صاحبزادے کا نام شیراز ناصر تھا جو کہ میجر ریٹائرڈ شاہد ناصر کے بیٹے تھے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سنبل شاہد کے بیٹے شیراز ناصر ایک پیرا گلائڈر تھے۔ خواجہ شیراز ناصر شمالی علاقہ جات میں دورانِ پیر گلائڈنگ پہاڑوں سے گر پڑے تھے جس باعث ان کی ریڑھ کی ہڈی میں شدید نوعیت کی چوٹ لگی، بعدازاں وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کر گئے تھے۔

6- جمیل فخری

ٹی وی ڈرامہ سیریل ’’اندھیرا اجالا‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے جمیل فخری فلم، اسٹیج اور ٹی وی کایہ کی ہر محفل کی جان ہوا کرتے تھے۔ پھر ایک دن امریکا میں ان کے جوان بیٹے کی موت کی خبر فنکار جمیل فخری کے لئے قیامت بن کر سامنے آئی جس کے بعد وہ اندر سے کافی ٹوٹ چکے تھے۔ ان کے بیٹے علی ایاز فخری کی موت کے حوالے سے رپورٹ میں واضح طور پر بتایا گیا تھا کہ ان کو قتل کیا گیا تھا۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts