اداکار بننے سے پہلے یہ پھل بیچا کرتے تھے۔۔۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹارز انڈسٹری میں آنے سے قبل کون سی نوکری کرتے تھے؟

image

بالی ووڈ انڈسٹری کے بے شمار اداکار ایسے ہیں جو بہت محنت کے بعد اس انڈسٹری کا حصہ بنے۔ انہوں نے اداکاری سے قبل بہت محنت والے کام کیے جن کا علم بہت ہی کم لوگوں کو ہے۔

آج اگر ہم ان اداکاروں کو دیکھتے ہیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے گویا یہ لوگ اداکاری کے لیے ہی بنے ہیں، آئیے جانتے ہیں کچھ اداکاروں کے بارے میں کچھ دلچسپ معلومات۔

کیارا ادوانی

حال ہی میں اداکاری کے میدان میں آنے والی خوبصورت اداکارہ کیارا ادوانی کافی مقبول ہورہی ہیں، کیارا اب تک کافی فلموں میں کام کر چکی ہیں جبکہ ان کے مداح بھی ان کا کام بے حد پسند کر رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں کیارا نے بتایا تھا کہ وہ بالی ووڈ میں آنے سے قبل ایک نرسری میں بچوں کی دیکھ بھال کیا کرتی تھیں، انہیں مختلف نظمیں پڑھ کر سناتیں یہاں تک کہ ان کے ڈائیپرز میں تبدیل کیا کرتی تھیں۔

رنویر سنگھ

بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنویر سنگھ کے لاکھوں مداح موجود ہیں، جن کا تعلق ناصرف بھارت بلکہ پاکستان اور دیگر ممالک سے بھی ہے۔ رنویر سنگھ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں ایک کاپی رائٹر کی نوکری کیا کرتے تھے۔

پرینیتی چوپڑا

بالی ووڈ کی ایک اور سپر اسٹار پرینیتی چوپڑا سے کون ناواقف ہوگا۔ اداکارہ اب تک متعدد فلمیں بالی ووڈ انڈسٹری کو دے چکی ہیں جس میں سے زیادہ تر ہٹ ہوئی ہیں۔ لیکن آپ کو یہ جان کر کافی حیرانی ہوگی کہ پرینیتی اداکاری سے قبل یش راج فلم اسٹوڈیو میں مارکیٹنگ انٹرن ہوا کرتی تھیں۔

دیلیپ کمار

بھارتی فلم انڈسٹری کا جانا مانا نام دیلیپ کمار بھی ایک سپر اسٹار رہ چکے ہیں جن کو آج تک یاد کیا جاتا ہے، دیلیپ کمار اداکاری سے قبل ایک کینٹین چلایا کرتے تھے جبکہ انہوں نے پھل بھی فروخت کیے۔

سوناکشی سنہا

سوناکشی سنہا بالی ووڈ کے معروف اداکار شتروگنج سنہا کی بیٹی ہیں، سوناکشی اداکاری سے قبل ایک کاسٹیوم ڈیزائنر ہوا کرتی تھیں۔ انہوں نے 2005 میں بننے والی معروف فلم 'میرا دل لے کے دیکھو' کے کاسٹیوم ڈیزائن کیے تھے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.