بالی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مقبول اداکارئیں جنہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں خوب شہرت اور نام کمایا. چاہے کوئی بھی اداکار یا اداکارہ ہوں، انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے کسی نہ کسی تنقید کی زد میں رہتے ہیں لیکن وہیں انہوں نے چند فیصلے ایسے بھی کئے ہوتے ہیں کہ ان کے مداح تعریفیں کئے بغیر نہیں رہتے اور وہ اداکار خبروں کی زینت بن جاتے ہیں۔
آج ہم بات کریں گے بالی ووڈ کی ان حسیناؤں کی جن کے بارے میں آپ یہ بات نہیں جانتے ہوں گے۔ بالی ووڈ کی وہ نامور اداکارئیں جو اپنے شوہر کے ساتھ گھریلو نجی معاملات کے باعث علیحدہ ہوگئیں اور ساری زندگی اکیلے اپنے بچوں کی پرورش کی۔
1- پونم دھلون
بالی ووڈ فلم صنعت کی خوبصورت اور سابقہ اداکارہ پونم دھلون نے
مشہور فلم پروڈیوسر اشوک ٹھکریا سے شادی کی تھی جو کچھ ہی سالوں قائم رہی۔ اداکارہ کے دو بچے ہیں، جن کا نام پلوما اور انمول ہے۔ اداکارہ کے اپنے شوہر سے گھریلو معاملات اور فیملی میں پریشانی کے نتیجے میں طلاق ہوگئی، جس کے بعد انہوں نے اکیلے ہی اپنے بچوں کی پرورش کی۔
2- روینہ ٹنڈن
روینہ ٹنڈن بالی ووڈ کی ایک مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے شادی سے قبل دو بیٹیوں پوجا اور چھایا کو گود لیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے ڈسٹریبیوٹر انیل تھڈانی سے شادی کی جس کے بعد 2005 میں ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی جبکہ 2007 میں ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔ شادی سے قبل انہوں نے دونوں لڑکیوں پوجا اور چھایا کی ذمہ داری قبول کی تھی اور اس چیز کو اداکارہ روینہ ٹنڈن نہایت ذمہ داری اور کامیابی سے نبھایا۔
3- کرشمہ کپور
نامور اداکارہ کرشمہ کپور بالی ووڈ کا ایک جان مان نام ہے۔ انہوں نے 2003 میں مشہور کاروباری شخصیت سنجے کپور سے شادی کی تھی۔ ان کی شادی کے کچھ سال گزرنے کے بعد بھی یہ رشتہ زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکا اور دونوں نے ہمیشہ کے لئے علیحدگی اختیار کرلی۔ کرشمہ کپور کے دو بچے ہیں سمائرہ اور کیان ، لیکن اب کرشمہ کپور اپنے بچوں کی دیکھ بھال خود کرتی ہیں.
4- سریکا
اداکارہ سریکا بھارتی مقبول ترین اداکاری کمال حسن کے ساتھ کئی سالوں تک تعلقات میں تھیں۔ اداکارہ سریکا نے ایک بیٹی کو جنم دیا تھا جس کا نام شروتی حسن ہے۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد، سریکا اور کمال حسن ایک دوسرے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، لیکن ان کا رشتہ درستگی کے ساتھ قائم نہ رہ پایا اور پھر الگ ہوگئے۔ شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد مشہور اداکارہ سریکا نے اپنی دونوں بیٹیوں کی اکیلے پرورش کی۔
5- امریتا سنگھ
امریتا سنگھ مشہور ہندوستانی فلم اور ٹی وی اداکارہ ہیں جنہوں نے
بھارتی معروف اداکار سیف علی خان سے سن 1991 میں شادی کی۔ اداکارہ کے گھر سن 1993 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام سارہ ہے جبکہ سن 2001 میں بیٹے کو جنم دیا جس کا نام ابراہیم ہے۔ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے مابین نجی گھریلو پریشانیوں کے باعث سے 2004 میں علیحدگی ہوگئی تھی تب سے انہوں نے اپنے بچوں کو خود سنبھالا اور آج وہ ایک قابل فخر ماں کے طور پر جانی جاتی ہیں۔
6- پوجا بیدی
پوجا بیدی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ اور ایک ٹی وی شو کی میزبان ہیں۔ ان کی شادی فرحان ابراہیم سے ہوئی ، اور ان کے دو بچے ہیں جن کا عمر اور عالیہ ہے۔ کچھ پریشانیوں اور رائے میں اختلاف کی وجہ سے، پوجا اور ان کے شوہر نے اپنا راستہ الگ کرلیا تھا۔ لیکن ایک ماں ہونے کے ناطے انہوں نے خود سے اپنے بچوں کی پرورش کی اور آج وہ اپنی زندگی آزادانہ طور پر گزار رہی ہے۔