پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار عمران عباس نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے تلخ ترین تجربات کو شیئر کیا۔
اداکار عمران عباس کا کہنا تھا کہ مجھ پر زندگی میں بہت برے وقت آئے، تین سال قبل میری بہن کا انتقال ہوا جبکہ اب کچھ ماہ قبل ہی میرے والد صاحب مجھے چھوڑ کر چلے گئے۔
عمران عباس کا کہنا تھا کہ میری امی کی طبیعت بھی کافی خراب ہوگئی تھی لیکن اب وہ صحتیاب ہو چکی ہیں، مجھے ایسا لگتا ہے گویا امی بھی جا کر واپس آئی ہوں۔
اداکار کا اس حوالے سے مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔