شادی کے بعد ایک بھی فیصلہ بیوی کا نہیں رہتا بلکہ ۔۔۔۔ صبا قمر کس کے لئے شادی کرنا چاہتی ہیں؟ بتا دیا

image

پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والی مقبول ترین اداکارہ صبا قمر کی جانب سے ایک نئی منفرد قسم کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں وہ شادی سے متعلق روایتی اور عجیب و غریب خیالات پر تنقید کرتی نظر آ رہی ہیں۔

باصلاحیت اداکارہ صبا قمر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنا یو ٹیوب چینل بھی لانچ کیا ہے، صبا قمر معاشرے کے کئی مسئلوں پر بات کرتی اور اپنا رد عمل دیتی نظر آتی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا بھی جاتا ہے۔

View this post on Instagram

@sabaqamarzaman is back with yet another episode, breaking the so-called stereotypes. #SabaQamar has tackled some serious issues such as misogyny, gossip-mongering and mental health in the four episodes released so far and also broke some stereotypes in this episode. She is receiving overwhelming response for such creative and informative content she has been putting up on her YouTube channel since its launch. However, here is a small part from the recent episode. Go checkout the full episode, link in bio and stories! #ShaadiKaroKarobaarNahi #DamnTheBodyShamers #TalentMatters #EducateYourMinds #SabaQamar #YouTubeChannel #PakCelebz #PakistaniCelebrities #Lollywood #EntertainmentPopcorn

A post shared by Entertainment popcorn (@entertainment_popcorn_offical) on

انہوں نے مزید کہا کہ شادی کے بعد کوئی بھی فیصلہ میاں بیوی کا نہیں رہتا بلکہ گھر کی کوئی بزرگ خاتون فیصلے کرتی ہیں کہ مرنے سے پہلے تمہاری اولاد دیکھنا چاہتی ہوں، اور اگر اللّٰہ کی عطا کردہ توفیق سے بیٹی جیسی رحمت کی گھر آمد ہو جائے تو مطالبات بڑھ جاتے ہیں کہ پوتا دیکھنے کی خواہش تھی لیکن یہ تو پوتی ہو گئی۔

صبا قمر نے ویڈو شئیر کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ اپنے لئے شادی کرنا چاہتی ہیں لوگوں کو دکھانے کے لئے نہیں، صبا قمر نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ شادی کرو کاروبار نہیں بھی استعمال کیا۔

صبا قمر نے چند گھنٹے پہلے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکشن انسٹاگرام پر شادی اور اس سے متعلق مسائل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو میں صبا قمر رشتے کرانے والی آنٹیوں پر تنقید اور شادی کے بعد لڑکی کو سُسرال میں پیش آنے والے مسائل پر اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہیں۔

اداکارہ صبا قمر نے اپنی انسٹا پر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں دو طرح کے لوگ لڑکی کا رشتہ دیکھنے آتے ہیں، ایک تنگ نظر اور دوسرے آزاد خیال لوگ مگر دونوں خاندانوں کو بہو کی شکل میں نوکرانی ہی چاہیے ہوتی ہے، لڑکی اگر پڑھی لکھی ہے تو نوکری اور اگر ان پڑھ ہے تو گھر کا کام کرنے والی۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts