یہ اداکار ایک دوسرے کے کزن ہیں۔۔۔ پاکستان کے 5 اداکار جو آپس میں کزنز ہیں اور یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بہت سے فنکار ایسے ہیں جن کا آپس میں کوئی نہ کوئی تعلق ہے۔ کوئی بہن بھائی ہے تو کوئی کسی کے شوہر کا کزن، جبکہ کوئی ایک دوسرے کا کزن ہے لیکن یہ بات عوام نہیں جانتی۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے پاکستان کے ان اداکاروں کے بارے میں جن کا آپس میں کزن کا رشتہ ہے۔

1) ہارون شاہد اور احد رضا میر

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے دو معروف ترین نام ہارون شاہد اور احد رضا میر سے سب ہی واقف ہیں، دونوں کا شمار پاکستان کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے، لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کے کزن ہیں۔

2) احمد علی بٹ اور سونیا جہان

سونیا جہان معروف گلوکارہ نور جہان کی بھانجی ہیں جبکہ یہ مشہور اداکار اور کامیڈین احمد علی بٹ کی کزن بھی ہیں۔ یہ بات بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ احمد علی بٹ بھی نور جہان کے خاندان سے ہیں، اور یہ سونیا جہان کے کزن ہیں۔

3) آغا علی اور علی عظمت

پاکستان کے معروف گلوکسر علی عظمت اداکار آغا علی کے کزن ہیں، دونوں ایک دوسرے کے ہمراہ کافی شازو نادر ہی نظر آتے ہیں، لیکن بحرحال دونوں آپس میں کزنز ہیں۔

4) بھارتی اداکار عامر خان اور علی ظفر کی اہلیہ عائشہ

عامر خان بالی ووڈ کے نامور اداکار ہیں اور یہ بات بھی تقریباً متعدد افراد جانتے ہیں کہ یہ علی ظفر کی اہلیہ کے کزن ہیں لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ بھارتی اداکار عمران خان، عامر خان کے بھتیجے ہیں اور یوں علی ظفر کی اہلیہ عمران خان کے خاندان میں سے ہی ہیں۔

5) جگن کاظم اور علی خان

جگن کاظم پاکستان کی معروف ترین میزبان ہیں، انہوں نے کئی عرصہ تک پی ٹی وی پر مارننگ شو ہوسٹ کیا، جگن کاظم معروف اداکار علی خان کی کزن ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts