پاکستان کی بہت سی معروف ترین شخصیات ہیں جنہوں نے اپنے ہی خاندان میں شادیاں کیں، ان میں متعدد کھلاڑی، اداکار اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات شامل ہیں۔
آئیے جانتے ہین کون ہیں وہ نامور شخصیات جو اپنے ہی کزنز کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
1) سعید انور اور لبنیٰ انور
سعید انور پاکستان کے مایا ناز کرکٹر ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے، ان کی شادی اپنی کزن لبنیٰ انور کے ساتھ 1996 میں ہوئی۔ ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔
2) ریحام خان اور اعجاز خان
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ دوسری اہلیہ اور معروف جرنلسٹ ریحام خان کی پہلی شادی ان کے کزن اعجاز خان سے ہوئی تھی۔
3) بابر خان اور بسمہ خان
اداکار بابر خان کی پہلی شادی ساتھی اداکارہ ثناء خان سے ہوئی تھی لیکن ایک حادثہ میں ثناء کا انتقال ہوگیا جبکہ بابر خان بھی شدید زخمی ہوئے۔ بعدازاں بابر کی بسمہ کے ساتھ دوسری شادی ہوئی جو کہ اداکار کی کزن ہیں۔
4) شائستہ لودھی اور عدنان لودھی
پاکستان کی معروف میزبان شائستہ لودھی کی بھی دوسری شادی ان کے کزن عدنان لودھی سے ہوئی، اور دونوں ہی نہایت خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔
5) علی خان اور چاندنی سیگل
پاکستان کے ایک اور معروف اداکار علی خان کی شادی بھی ان کی کزن چاندنی سیگل سے ہوئی۔