انہوں نے سپر ہٹ ڈرامہ ہمسفر میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔۔۔ پاکستان کے وہ ٥ اداکار کون سے ہیں جنہوں نے مشہور ڈراموں میں اداکاری کرنے سے منع کردیا تھا؟

image

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری دنیا کی مشہور ترین ڈرامہ انڈسٹری تصور کی جاتی ہے، یہاں بننے والے ڈرامے ہمیشہ ہی مداحوں کو پسند آتے ہیں۔ ہماری شوبز انڈسٹری کے بہت سے اداکار ایسے ہیں جنہوں نے پاکستان کے سپ ہٹ ڈرامہ سیریلز میں کام کرنے سے منع کردیا تھا، اور پھر ان کی جگہ کسی دوسرے اداکار کو کاسٹ کیا گیا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ کون ہیں وہ اداکارِ؟ آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

سونیا حسین (میرے پاس تم ہو)

میرے پاس تم ہو پاکستان کا سپر ہٹ ڈرامہ تھا جو کچھ ماہ پہلے ہی اپنے اختتام کو پہنچا۔ ایک انٹرویو کے دوران ڈرامہ کے پروڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا تھا کہ ہم پہلے مہوش کے رول کے لیے عائشہ خان کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن ان کی شادی ہوگئی تھی اور انہوں نے شوبز چھوڑ دیا۔ پھر ہم نے سونیا حسین سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی اس کردار کو نبھانے سے منع کردیا۔ پھر ہم نے عائزہ خان کا انتخاب کیا جبکہ سونیا حسین کا اسحوالے سے کہنا تھا کہ میں کوئی بھی ایسا کردار ادا نہیں کر سکتی جس میں عورت کی عزت نفس کو مجروح کیا جائے۔

فیروز خان (میرے پاس تم ہو)

فیروز خان کو دانش کے کردار کے لیے آفر کی گئی تھی جس کو انہوں نے رد کردیا تھا، فیروز خان کے منع کرنے کے بعد ڈرامہ کے پروڈیوسر ہمایوں سعید نے ہی دانش کا کردار ادا کیا۔

فیصل قریشی (ہمسفر)

فیصل قریشی کو سپر ہٹ ڈرامہ ہمسفر میں اشعر کے کردار کی آفر ہوئی تھی جو انہوں نے اسکرپٹ پڑھنے کے بعد ریجیکٹ کردی تھی۔ فیصل قریشی کے مطابق انہیں اسکرپٹ نے زیادہ متاثر نہیں کیا تھا اسی وجہ سے انہوں نے ڈرامہ میں اداکاری کرنے سے منع کردیا تھا۔ بعدازاں فہد خان نے اشعر کا کردار ادا کیا تھا۔

حرا مانی (دل ربا)

حالیہ دنوں میں ہم ٹی وی سے ڈرامہ دل ربا نشر ہورہا ہے جسے ںاظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ حرا مانی کا کہنا تھا کہ انہیں ایک ہی وقت میں ہم ٹی وی کے دو ڈراموں کے اسکرپٹ دیے گئے تھے ایک دل ربا اور دوسرا کشف۔ دل ربا کا اسکرپٹ انہیں زیادہ اچھا نہیں لگا تھا تبھی انہوں نے وہ کرنے سے انکار کردیا۔ بعدازاں دل ربا کے لیے ہانیہ عامر کا انتخاب کیا گیا۔

ماہرہ خان (کنکر)

نامور اداکارہ ماہرہ خان کو سپر ہٹ ڈرامہ سیریل کنکر کے لیے پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے اسے رد کردیا، پھر اس ڈرامہ میں اداکاری کے لیے صنم بلوچ کو کاسٹ کیا گیا۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts