ان کی بیوی نے پولیس میں شکایت کردی تھی۔۔۔ پاکستان کی وہ مشہور شخصیات کون سی ہیں جو اپنے جرم کی وجہ سے جیل بھی جا چکی ہیں؟

image

پاکستان میں بہت سی ایسی نامور شخصیات ہیں جو اپنے جرم کی وجہ سے جیل کی سیر بھی کر چکی ہیں۔ ان میں اداکار، کھلاڑی اور دیگر افراد شامل ہیں۔ آج ہم آپ کو چند ایسے افراد کے بارے میں بتائیں گے جو اپنی زندگی میں جیل بھی گئے ہیں۔

معین خان

سینئر کرکٹر معین خان کو ان کی اپنی بیوی نے جیل بھجوایا تھا۔ ایک روز معین خان نشے کی حالت میں گھر آئے اور انہوں نے اپنی اہلیہ پر ہاتھ اٹھا دیا۔ اہلیہ نے قریبی پولیس اسٹیشن جا کر ان کی رپورٹ درج کروا دی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

عتیقہ اوڈھو

پاکستان کی نامور اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی جیل جا چکی ہیں، ہوا کچھ یوں کے ائیرپورٹ پر اداکارہ کے سامان سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں، جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا لیکن بعدازاں ان کی ضمانت منظور ہوئی اور یہ رہا ہوگئیں۔

علی سلیم

کئی عرصہ تک بیگم نوازش کا کردار کرنے والے اداکار اور کامیڈین علی سلیم کا جرم معافی کے لائق نہیں ہے۔ یہ نشے کی حالت میں گھر آئے اور انہوں نے اپنی والدہ پر ہاتھ اٹھایا۔ ان کے اس جرم کی بنا پر انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑی۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts