شوبز کی خوبصورت مائیں جن کی بیٹیاں بھی اب بڑی ہوگئیں ہیں اور ان سے متعلق چند باتیں جو کم لوگ ہی جانتے ہیں ۔۔۔۔

image

ماں بیٹی کا تختہ انمول محبت کے ساتھ رازوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔ مائیں اپنی بیٹیوں کا خیال ہر حال میں رکھتی ہیں۔

پاکستانی شوبز سے جڑی چند خوبصورت مائیں ایسی ہیں جنکی بیٹیاں بھی اب جوان ہوگئی ہیں اور وہ کیں سے ان کی بیٹیاں نہیں بلکہ چھوٹی بہنیں معلوم ہوتی ہیں۔

* جویریہ عباسی:

پاکستانی ڈرامہ، فلم اور ماڈلنگ میں بڑا نام کمانے والی خوبصورت اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی انزلہ عباسی بھی جوان ہوگئی ہیں یہ کہیں سے ان کی بیٹی معلوم نہیں ہوتی ہیں کیونکہ قد میں بیٹی جویریہ سے بھی لمبی ہے۔

انزلہ کو اپنی ماں سے صرف یہ شکایت ہے کہ وہ اس کو کپڑوں کے معاملے میں ہر وقت ٹوکتی رہتی ہیں۔ یہ دونوں اکثر ویڈیوز پروگرامز میں بھی نظر آتی ہیں اور انزلہ آجکل ٹی وی ڈراموں میں بھی نظر آرہی ہیں۔

* جویریہ سعود:

اداکارہ، فنکارہ، ہوسٹ اور نعت خوانی کرنے والی ملٹی ٹیلنٹڈ اداکارہ جویریہ سعود نہ صرف خوبصورت بلکہ معصومیت بھی رکھتی ہیں ان کی بیٹی جنت سعود بھی ان کی ہی طرح معصومیت بھری ادائیں رکھتی ہیں جو کہ اب جوان ہوگئی ہیں۔ جنت بھی اداکارہ ہیں اور ماں باپ کی طرح خوب محنتی اور ذہین بھی ہیں۔

یہ دونوں ماں بیٹیاں اکثر ایک ساتھ نظر آتی ہیں اور یوں لگتا ہے جیسے سگی بہنیں ہوں۔

* شاہستہ لودھی:

ڈاکٹر شاہستہ لودھی ایک ادکارہ اور ہوسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت ماں بھی ہیں جن کو دیکھ کر کہیں سے یہ نہیں لگتا کہ وہ اتنے جوان بچوں کی ماں ہیں اور ان کی بیٹی ایمان اپنی والدہ سے بھی بڑے قد کی ہیں جو کہ اب جوان ہوگئی ہیں یہ ماں کے ساتھ کم ہی نظر آتی ہیں کیونکہ ان کا رجحان اداکاری کی طرف نہیں بلکہ ڈاکٹری کی طرف زیادہ ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts