پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل کو طویل عرصہ بعد بالآخر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
نادیہ جمیل رواں برس اپریل میں بریسٹ کینسر کا شکار ہوگئی تھیں اور انہوں نے لندن کے ایک معروف اسپتال میں علاج شروع کروایا تھا تاہم اب انہیں 16 جولائی کو گھر منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے جہاں کینسر سے نجات پائی وہیں انہوں نے انکشاف کیا کہ دوراج علاج وہ ذیابطیس کا شکار ہوگئی تھیں اور انہیں اب انسولین کے انجکشن دیے جا رہے ہیں۔
نادیہ جمیل نے اس بات کا انکشاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کیا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور اب اگرچہ وہ کینسر سے آزاد ہیں تاہم وہ ذیابطیس کا شکار بن چکی ہیں اور اب انہیں انسولین کے انجکشن لگتے رہیں گے۔