پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی بہت سی اداکارائیں ایسی ہیں جو شادی کرنے کے بعد ملک سے باہر چلی گئیں۔ کچھ نے شوبز بالکل چھوڑ دیا جبکہ کوئی کبھی کبھی ٹی وی پر نظر آہی جاتی ہیں۔
آئیں بتاتے ہیں ہم آپ کو کہ شوبز انڈسٹری کی وہ مشہور اداکارائیں کون سی ہیں جو شادی کے بعد ملک سے باہر شفٹ ہوگئیں÷
1) سعدیہ امام
سعدیہ امام پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا معروف نام ہے۔ یہ ناصرف ایک اداکارہ ہیں بلکہ شادی کے بعد انہوں نے متعدد پروگرامز میں میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دیے ہیں۔ سعدیہ امام شادی کے بعد جرمنی شفٹ ہوگئی تھیں جہاں ان کے شوہر قیام پذیر ہیں۔ یہ اب بھی جرمنی میں رہتی ہیں البتہ پاکستانی آتی جاتی رہتی ہیں۔
2) ریما خان
پاکستان کا ایک اور جانا مانا نام ریما جو کہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں۔ ریما بھی اپنی شادی کے بعد امریکہ شفٹ ہوگئی تھیں کیونکہ ان کے شوہر وہیں رہتے ہیں۔ ریما نے رواں سال رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی بھی کی۔
3) صنم سعید
صنم سعید بھی کسی تعارف کی محتاج نہیں، صنم اپنی شادی کے بعد دبئی شفٹ ہوگئی تھیں تاہم ان کی طلاق ہوگئی اور وہ واپس پاکستان آگئیں۔
4) اریج فاطمہ
نازک سی اریج فاطمہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا جانا پہچانا نام ہے۔ اریج فاطمہ بھی شادی کے بعد امریکی ریاست Michigan مین شفٹ ہوگئیں اور شوبز کو خیرآباد کہہ دیا البتہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ بلاگنگ کرتی ہیں۔