امیر ترین اداکار جن کا خود کا بزنس بھی ہے۔۔۔ پاکستانی شوبز کے وہ 10 اداکار کون سے ہیں جو اداکاری کے ساتھ اپنا کاروبار بھی کرتے ہیں؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے اداکار ایسے ہیں جو اداکاری کے ساتھ ساتھ دیگر کام بھی کرتے ہیں یعنی ان کے اپنے کاروبار ہیں۔

آئیے جانتے ہیں کون ہیں وہ 10 امیر ترین اداکار جن کا خود کا بزنس بھی ہے۔

1) فہد مصطفیٰ

فہد مصطفیٰ پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کا ایک جانا مانا نام ہے، لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ فہد مصطفیٰ کا اپنا پروڈکشن ہاؤس ہے جس کا نام بگ بینگ پروڈکشن ہے۔

2) احسن خان

احسن خان بھی پاکستانی شابز انڈسٹری کا مشہور نام ہے، ان کی اداکاری ہر ڈرامہ میں ہی بہترین ہوتی ہے۔ ان کے بارے میں بھی بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کا اپنا کپڑوں کا برینڈ ہے۔ برینڈ کا نام احسن خان کلاتھنگ ہے۔

3) ثمینہ پیرزادہ

ثمینہ پیرزادہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں۔ یہ اپنا یوٹیوب چینل بھی چلاتی ہیں۔ ان کا بھی اپنا بزنس ہے۔ یہ اور ان کے شوہر عثمان پیرزادہ مل کر ایک تھیٹر ہاؤس رفیع پیر گروپ کے نام سے چلاتی ہیں جبکہ ان کا ایک کیفے بھی ہے جس کا نام پیروز کیفے ہے۔

4) شاہد آفریدی

پاکستان کے معروف ترین کرکٹر شاہد آفریدی کا اپنا ہوٹل ہے جس کا نام ال کباب ریسٹورنٹ ہے۔

5) عتیقہ اوڈھو

عتیقہ اوڈھو کا شمار بھی پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ عتیقہ اوڈھو کا اپنا کاسمیٹک برینڈ ہے جس کا نام عتیقہ اوڈھو کلر کاسمیٹک ہے۔

6) فواد افضل خان

پاکستان کے پسندیدہ اداکار فواد افضل خان کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ یہ اپنی زبردست اداکاری اور پرسنیلٹی کی وجہ سے بے حد مقبول ہیں۔ فواد خان کا بھی اپنا کپڑوں کا برینڈ ہے جس کا نام سلک ہے جسے یہ اور ان کی بیوی دونوں مل کر چلاتے ہیں۔

7) ہمایوں سعید

ہمایوں سعید کا بھی پروڈکشن ہاؤس ہے جس کا نام سکس سگما پروڈکشن ہے۔

8) جنید جمشید

جنید جمشید اگرچہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان کا بھی کافی مشہور کپڑوں کا برینڈ ہے جس کا نام جے ڈاٹ ہے۔

9) آصف رضا میر

پاکستان کے معروف ترین اداکار و ہدایتکار آصف رضا میر کا بھی اپنا پروڈکشن ہاؤس ہے جس کا نام اے اینڈ بی پروڈکشن ہے۔

10) نادیہ حسین

نادیہ حسین ایک ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ ڈینٹسٹ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا بیوٹی سلون اور ڈینٹل کلینک بھی ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts