علی ظفر اور عائشہ فضلی کو 6 گھنٹوں کے لئے اغواء کر لیا گیا تھا، اغواء کار دونوں کو تین گھنٹے تک مختلف جگہوں پر لے جاتے رہے جبکہ۔۔۔ علی ظفر کے اغواء ہونے کی کہانی

image

پاکستان کے معروف ترین گلوکار علی ظفر سے کون ناواقف ہوگا۔ یہ ناصرف ایک بہترین گلوکار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں بلکہ بھارت میں انہوں نے متعدد فلمیں بھی کی ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو علی ظفر اور ان کی اہلیہ عائشہ فضلی کے بارے میں کچھ ایسی حقیقت بتانے والے ہیں کہ آپ سن کر ہی حیران ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 12 سال قبل علی ظفر اور عائشہ فضلی محض 6 گھنٹوں کے لئے اغواء کر لیا گیا تھا، جبکہ اغواء کاروں نے تاوان کے طور پر 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

علی اور عائشہ کو لاہور میں ایک سی ڈی کی دکان کے باہر سے اغواء کیا تھا تاہم ان دونوں کی گاڑی بھی لے لی گئی تھی۔

اغواء کار دونوں کو تین گھنٹے تک مختلف جگہوں پر لے جاتے رہے جبکہ دونوں سے کہا کہ اپنے والدین کو فون کریں اور تاوان کے طور پر 25 لاکھ کی رقم وصول کریں اور اگر رقم نہیں ملی تو دونوں کو قتل کردیا جائے گا۔

تاہم دونوں کو اس وقت چھوڑا گیا جب اغواء کاروں کو ان کی رقم ملی۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts