1 کروڑ کی منگنی کی انگوٹھی۔۔۔ وہ اداکارائیں کون سی ہیں جن کی منگنی کی انگوٹھی مہنگی ترین اور ہیرے کی ہے؟

image

گزشتہ 2 سے 3 سالوں میں کئی اداکارائیں ایسی تھیں جو کہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور ان کی شادی کافی عرصہ تک مداحوں کو یاد رہی پھر چاہے وہ پاکستانی اداکارئیں ہوں یا بھارتی، مداحوں نے ان کے ہر انداز کو ہی بے حد سراہا۔ منگنی سے لے کر ولیمہ تک ہر ایونٹ ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

ان اداکاراؤں میں عائزہ خان، ثروت گیلانی، انوشکا شرما، سونم کپور، سجل علی، دپیکا پڈوکون، نیمل خاور خان، اقراء عزیز اور سارہ خان سرِ فہرست ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان اداکاراؤں کی منگنی کی انگوٹھیاں ہیرے کی تھیں، کسی کی کروڑ تو کسی کی لاکھوں کی مالیت کی تھی۔

1) سارہ خان

سب سے پہلے بات کرتے ہیں حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی سارہ خان کی۔ سارہ خان کی منگنی کی انگوٹھی ناصرف ہیرے کی تھی بلکہ بہت خوبصورت بھی تھی۔ فلک شبیر نے سارہ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر انگوٹھی پہنائی اور دنوں میں ہی دونوں کی شادی ہوگئی۔

2) انوشکا شرما

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے کون ناواقف ہوگا، یہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ ہیں، ان کی منگنی کی انگوٹھی بھی ہیرے کی تھی جس کی مالیت 1 کروڑ روپے کی تھی۔

3) ثروت گیلانی

پاکستان کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی کی بھی منگنی کی انگوٹھی ہیرے کی تھی، کئی دنوں تک ان کی انگوٹھی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

4) شلپا شیٹی

شلپا شیٹی بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ہیں، یہ صرف ایک اداکارہ نہیں بلکہ فٹنس ٹرینر بھی ہیں۔ اداکارہ شلپا شیٹی کی منگنی کی انگوٹھی کی مالیت 3 کروڑ کی ہے۔

5) سجل علی

سجل علی کی شادی کچھ ماہ قبل اداکار احد رضا میر سے ہوئی، ان کی شادی بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ سجل علی کی منگنی کی انگوٹھی بھی بہت خوبصورت اور ہیرے کی تھی۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts