بھارتی سپر اسٹار شاہ رُخ خان کے گھر پہ پلاسٹک کیوں چڑھائی؟ وجہ سامنے آگئی

image

بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رُخ خان کے بنگلے پر پلاسٹک کی چادر چڑھی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں واقع شاہ رُخ خان کا گھر منت آج کل پلاسٹک سے ڈھکا ہوا ہے، شاہ رُخ خان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کے گھر کی تصویریں شئیر کی جا رہی ہیں اور حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ آخر شاہ رخ خان نے ایسا کیوں کیا ہے؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی شاہ رُخ خان کی جانب سے اپنے گھر منت کو مون سون بارشوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ایسا کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اپنے محل نما گھر منت میں اپنی اہلیہ اور 3 بچوں سمیت رہتے ہیں،لاک ڈاؤن کے دوران کورونا وبا کے پیشِ نظر جاری وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ ہی وقت گزار رہے ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts